کوئٹہ ‘ جشن عید میلادالنبی‘ موبائل سروس12گھنٹے کیلئے بند رہے گی

کوئٹہ ‘ جشن عید میلادالنبی‘ موبائل سروس12گھنٹے کیلئے بند رہے گی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: کوئٹہ میں بھی جشن عیدمیلادالنبی آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایاجائے گا اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،شہر میں موبائل فون سروس بارہ گھنٹے بند رہے گی ۔کوئٹہ میں عیدمیلاد النبی کے سلسلے میں شہر میں تقریباایک درجن چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے،مرکزی جلوس باچاخان چوک سے نکالا جائے گاجو کہ لیاقت بازار،جنکشن چوک،پرنس روڈ،مسجدروڈ اور شاہراہ اقبال سے ہوتاہوا دوپہر تقریبا دو بجے منان چوک جناح روڈ پر اختتام پزیر ہوگااس موقع پر جلوس کی سکیورٹی کےلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،،جلوس کے روٹ کوجانےوالے تمام راستے بند کردئیے گئے ہیںجبکہ جلوس کے روٹ پر تمام کاروباری مراکزاور دکانیں بھی بند ہیںجلوس کی سکیورٹی کے لئے تقریبا پانچ ہزار پولیس اہلکارتعینات ہیں جبکہ بارہ سو ایف سی اور لیویز کی خدمات بھی حاصل ہیں،محکمہ داخلہ نے پولیس کی درخواست پر شہر میں موبائل فون سروس صبح آٹھ بجے سے شام آٹھ بجے تک بند رکھنے کیلئے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!