نوشکی : اپوزیشن جمہوریت کے نام کو ملک کو عدم استحکام اداروں کی بدنامی اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے بلوچستان وزیر اعلی کی قیادت میں ترقی کی راہ پر قامزن ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماوں حاجی محمد علم مینگل ماسٹر عبدالرشید مینگل ملک غلام جان بادینی و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرت ہوۓ کیا انہوں نے کہا بلوچستان عوامی پارٹی کی صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیۓ معنوں میں اقدات کر رہی ہے بلوچستان کے تمام اضلاع میں صوبائی و مرکزی حکومت کی فراہم کردہ ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ ہورہی ہیں باپ کی سیاست کا مقصد پرامن اور ترقیافتہ بلوچستان ہے ایک طرف حکومت کی جانب بلوچستان کی ترقی کے لیۓ پہلی مرتبہ اقدامات کیۓ جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب اپوزیشن کی چند شکست خوردہ جماعتیں پی ڈی ایم کے نام پر یکجا ہوکر جلسوں جلوس اور دھرنوں کے زریعۓ ترقیاتی عمل کو سبوتاز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بیرونی اشاروں پر ملکی استحکام اور پرامن حالات کے خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے انہوں نے کہا بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی سب سے بڑی عوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعت ہے اور ہماری قیادت حکومتی وزراء خصوصا رہبر نوشکی سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی کی کوشش ہے کہ نوشکی کے عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے نوشکی کو ایک ترقیافتہ اور مثالی ضلع بناۓ جیساکہ اس سے قبل ضلع نوشکی مین حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے نوشکی کو ترقی کی جانب گامزن کردیاتھا نوشکی کے عوام خالی اور جزباتی نعروں کی بجاۓ بلوچستان عوامی پارٹی کا ساتھ دیں






