کابل حملہ قابل مذمت ‘ افغان عوام پر حکومت مسلط کی گئی ہے ‘ ایچ ڈی پی

کابل حملہ قابل مذمت ‘ افغان عوام پر حکومت مسلط کی گئی ہے ‘ ایچ ڈی پی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کابل یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے واقعہ کو افغان حکومت، افغان وزارت داخلہ وہاں کے سیکورٹی اور انٹلیجنس اداروں کی بدترین ناکامی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس تعلیمی اداروں اور قومی شاہراہوں پر دہشت گردی کے واقعات ثابت کررہے ہیں کہ افغانستان کی موجودہ حکومت کو عوام کی تائید و حمایت کے بغیر افغان عوام پر مسلط کیا گیا ہے جو حکمران اپنے ملک میں عوام کو تحفظ، امن اور انصاف فراہم نہیں کرسکتی ایسے لوگوں کو حکمرانی کا کسی طرح حق حاصل نہیں ہوتا اور انھیں عوامی حکومت نہیں کہا جاسکتا بیان میں کہا گیا کہ تسلسل کے ساتھ تعلیمی اداروں کو نشانہ بناکر دہشت گرد عناصر علم اور تعلیم دشمنی کے عمل کے ذریعے طالبعلموں اور عام شہریوں کو خوف اور دہشت میں مبتلا کرنے کی سازش کررہی ہے اور اس دوران جب تعلیمی ادارے مسلسل نشانہ بن رہے ہیں اسکے تحفظ اور سیکورٹی کی فراہمی میں کوتاہی اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے قوتوں کے ملوث ہونے کی نشاندہی کرتاہے بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں فریقین مزاکرات کررہے ہیں اور دنیا پر یہ ظاہر کی جارہی ہے کہ امن عمل کے نتیجے میں افغانستان گل و گلزار بن جائیگا مگر لگتا ہے کہ اس امن عمل کے مزاکراتی ادوار میں کوئی کمی رہاہے اور تمام فریقین کو مطمئین نہیں کیا جاسکا ہے جسکی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر سفاکانہ واقعات کے ذریعے ہزارہ قوم کا قتل عام اور تعلیمی اداروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے بیان میں کابل یونیورسٹی کے واقعہ میں طلبا و طالبات کو بےدردی کے ساتھ شہید کیاگیا یہ معصوم اور بیگناہ لوگ حصول علم کےلئے یونیورسٹی گئے اور کفن لپیٹ کر خاک میں دفن کئے گئے ان کا لہو یقینا رنگ لائےگا اور اقتدار کے ایوانوں سے لیکر انتہاپسندوں اور فاشسٹوں کے ظالمانہ سوچ کا خاتمہ کرےگا بیان میں واقعہ کے شہدا کے بلند درجات اور زخمیوں کی مکمل شفایابی کی دعا کرتے ہوئے اس ظالمانہ واقعہ سمیت دیگر تمام واقعات کے زمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کو امن ترقی اور خوشحالی کی جانب ضروری قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!