کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں خاتون سے زیادتی کرنے والے جعلی عامل کو گرفتار کر لیا گیا۔ بلوچ کالونی پولیس نے دادا بھائی ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر جعلی عامل بن کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔






