اوکاڑہ میں اسلحے کے زور پر خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی

اوکاڑہ میں اسلحے کے زور پر خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اوکاڑہ : دو مسلحہ ملزمان نے خاتون کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق وہ کھیتوں میں کام کے لیے گئی تھی جہاں 4 ملزمان شاہد، محمد رمضان، رضوان اور محمد عمران نے اسے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان میں سے شاہد اور رمضان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ باقی 2 ملزم نگرانی کرتے رہے۔ پولیس کا کہنا ہے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے جب کہ چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم شاہد اور رمضان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے، دیگر دو ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!