دو  کے جانے سے پارٹی کو فرق نہیں پڑتا، موجودہ تحریک ایک نواب یا سردار کی سٹیج پر کرسی سے بڑی تحریک ہے ، احسن اقبال

دو کے جانے سے پارٹی کو فرق نہیں پڑتا، موجودہ تحریک ایک نواب یا سردار کی سٹیج پر کرسی سے بڑی تحریک ہے ، احسن اقبال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: بلوچستان کے صوبائی صدر عبدالقادر بلوچ اور رکن سی ای سی ثنا اللہ زہری کے پارٹی سے الگ ہونے کے اعلان کے بعد ن لیگ کی قیادت کا ردعمل سامنے آگیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ ثناءاللہ زہری صاحب گزشتہ دو سال سے غیرفعال ہوچکے تھے. ثناءاللہ زہری بذات خود پارٹی کے سامنے شرمندہ تھے کہ وہ اپنی صوبائی حکومت کا دفاع نہیں کرسکے. ان کے ہاتھوں صوبائی حکومت ٹوٹ گئی تھی جس پر پارٹی نے انہیں سرزنش کی تھی. انہوں نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ اور ثناءاللہ زہری کی گفتگو سے عیاں ہے کہ انہیں پی ڈی ایم جلسہ میں اسٹیج پر کرسی نہ ملنے پر تکلیف ہے. پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ تحریک کسی ایک نواب یا سردار کی سٹیج پر کرسی سے بڑی تحریک ہے. یہ پاکستان میں آئین کی سربلندی، پی ڈی ایم کے اتحاد کی تحریک ہے. سب جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہمارا مشن ہے.
ان کا کہنا تھا کہ محض اسٹیج پر ایک کرسی نہ ملنے پر کوئی راہیں جدا کرتا ہے تو یہ اس کا ذاتی فیصلہ ، تنگ نظری، ضد اور ذاتی انا ہے. پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اس قسم کے رویے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کی تنظیم مکمل طورپر اپنی جگہ کھڑی ہے۔ دو اشخاص کے جانے سے اس پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!