راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن میں مشکوک شخص نے اسٹیج پر بیٹھے مرکزی قائدین کو موبائل پھینک کر مارنے کی کوشش کی ہے۔ راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کا ورکرز کنونشن ہوا جس میں اعلیٰ قیادت شریک ہوئی۔ ورکرز کنونشن کے دوران مشکوک شخص نے اسٹیج کی جانب مبینہ طور پر موبائل فون پھینکا جو کسی رہنما کو نہیں لگا۔
سوشل میڈیا پر بعض صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مشکوک شہری نے موبائل فون سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو فون مارا جو ان کو نہیں لگا۔ ورکرز کنونشن میں موجود افراد نے مشکوک شہری کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے جسے تھانہ نصیر آباد منتقل کردیا گیا۔ اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کنونشن کے اختتام تک انہیں موبائل فون پھینکنے کے کسی واقعے کا علم نہیں تھا۔






