نوشکی کی سیاسی ڈائری۔۔۔۔

نوشکی کی سیاسی ڈائری۔۔۔۔

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

راسکوہ کے دامن سے
برکت زیب سمالانی
نوشکی کے سیاسی ڈائری پر نظر ڈالنے سے پہلے شہر کے اندر دیگر چیدہ مسائل کو بھی زیر غور لائے، تاکہ مزید حقائق سامنے آسکے، ایک تو نوشکی میں مہنگائی کا طوفان ہے ہر طبقہ پریشان ہے، یہ مہنگائی ملک بھر میں ہے لیکن نوشکی میں مصنوعی طریقے سے ہے، سبزیوں کے قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، فروٹس کا کوئی خاص ریٹس مختص نہیں ریڑھی بان اپنی من مانی کرکے مہنگے داموں فروٹ فروخت کرتے ہیں ، مرغی ریٹس کا بھی یہی حال ہے ریٹس بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں ،انتظامیہ کے قابو سے بھی باہر نظر آرہاہے، اسی طرح چینی کا اگر بحران ہے تو ٹھیک مگر یہ یوٹیلیٹی اسٹوروں پر کیوں غائب ہے،؟ کبھی چینی کے چند تھیلے نظر آتے ہیں، وہ بھی چند لمحوں میں مارکیٹ سے غائب ہوجاتے ہیں ، یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ چینی بحران پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے اگر بازار میں چینی فی کلو 110 یا 105 روپے ہے مگر یوٹیلیٹی اسٹور میں 68 روپے کلو ہے، آل پارٹیز اور عوامی نمائندوں کا اس بارے خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے،؟ جبکہ دوسری جانب امن وامان کی مخدوش صورتحال پیدا ہوا ہے، قبائلی تصادم، چوری ڈکیتی اور دیگر بدامنی کے واقعات میں نوشکی میں امن وامان کو ایک بار پھر نظر لگ گئی ہے، گزشتہ ہفتوں سابق وفاقی وزیر سردار محمد گورگیج نے اپنے دورہ نوشکی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نوشکی میں قبائلی رنجشوں کے خاتمے کے لئے نوشکی آیا ہوں ، اس حوصلہ خبر کے بعد لوگوں نے بھرپور خیرمقدم کی اور امید ظاہر کی کہ وہ دیگر خیرخواہوں کے ساتھ مل کر خونی رنجشوں کا خاتمہ کرینگے ، اسی طرح پی ڈی ایم کے جلسے کوئٹہ کے تیاریوں کے حوالے سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے بھرپور سیاسی ایکٹیوٹیز کی اور جلسہ عام میں شرکت کرنے کے لئے نوشکی سے بی این پی، جمعیت علماء اسلام، نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے قافلے روانہ ہوئے جنہوں نے بھرپور طاقت اور پاور شو کا مظاہرہ کئیے مسلم لیگ کا ڈھانچہ موجود ہونے کے باوجود منظر عام پر نظر نہ آسکے، اسی طرح زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر میر محمد اعظم ماندائی نے بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف واپڈا کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کئیے زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی اور آل پارٹیز نوشکی کے مشترکہ پلیٹ فارم سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا گیا احتجاجی ریلی اور جلسہ منعقد کرانے کے بعد واپڈا سے کامیاب مذاکرات کے بعد زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی نے واپڈا سے سابقہ شیڈول کے بحالی کو لینے میں کامیاب ہوئے زمینداروں اور عوام نے زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی اور آل پارٹیز نوشکی کا شکریہ ادا کئیے جنہوں نے مسئلہ کو حل کرادئیے، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے اشاعت کے خلاف جمعیت علماء اسلام نوشکی کے زیراہتمام میرگل خان نصیر چوک پر احتجاجی جلسہ عام کا انعقاد کیاگیا، اسی طرح بلوچستان عوامی پارٹی نوشکی کیجانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے اور بھارتی مظالم کیخلاف نوشکی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس کے علاوہ باپ پارٹی کی جانب سے نوشکی پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کیا گیا سابق ایم پی اے اور موجودہ وزیراعلی کے کاموں کے حمایت میں جبکہ پی ڈی ایم کے پاک فوج مخالف بیانیئے کیخلاف پریس کانفرنس کیا گیا، بلو چستان نیشنل پارٹی کا ضلع کونسل بھی منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے مرکزی ضلعی قائدین اور ضلعی کونسلران نے کثیر تعداد میں شرکت کی، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نوشکی کے جنرل سیکرٹری ظہور بلوچ نے صوبائی وزیر اسد بلوچ اور سوشل ویلفئر کی جانب سے 25 معذور افراد میں ڈرائی موٹر سائیکل بھی تقسیم کئیے گئے، ادبی حوالے سے شیوان ادبی کاروان کی جانب سے ضلع کونسل ہال نوشکی میں نعتیہ پروگرام کا انعقاد ہوا، نوشکی پریس کلب میں صدیق بلوچ کے نام سے لائبریری بنایا گیا ڈپٹی کمشنر نوشکی جمیل احمد بلوچ کے علم دوستی کا لائبریری نشانی ہے جنہوں نے اپنے خصوصی تعاون سے بنایا گزشتہ روز صدیق بلوچ لائبریری کا افتتاح بھی کیا گیا جس میں لالا صدیق بلوچ کے فیملی ممبر شریک رہے اور ڈی سی نوشکی اور ڈی ایچ او نوشکی نے خصوصی طور پر شرکت کئیے
پولیس کے سطح پر دو عوامی کھلی کچہری کے پروگرامات منعقد ہوئے ہیں ، پولیٹیکل پارٹیز اور سماجی نمائندوں نے عوامی مسائل کھل کر پولیس کے سامنے رکھ دئیے ہیں، پولیس نے سمیع بلوچ کے قاتلوں کے گرفتاری سمیت علاقے میں منشیات فروشی اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کاروائی کا عندیہ دیا ، جبکہ دوسری جانب شہر میں موٹر سائیکل چوری کے واردات ایک بار پھر شروع ہوگئے ہیں پروفیسر غلام دستگیر صابر کا موٹر سائیکل دوسری مرتبہ چوری ہوگیا ہے، صابر کا موٹر سائیکل چوری ہونا نوشکی میں ایک بہت بڑا ایشو بن چکا ہے،
نوشکی ڈائری کے آخر میں سپورٹس کے حوالے سے کچھ خبریں شامل کریں نوشکی میں نوجوان اسپورٹس مین علی بابا کی سربراہی میں نوشکی میں سابق ایم این اے انجینئر حاجی میر محمد عثمان بادینی کے نام سے آل بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں 104 کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی، ٹورنا منٹ کا فائنل میچ صالح جیم خانہ کوئٹہ نے اپنے نام کردیا۔۔۔۔۔
نوشکی کے مایہ ناز سائیکلسٹ عطاء اللہ بلوچ بغیر ہینڈل اور بریک کے پورے پاکستان کا سفر مکمل کرنے کے بعد واپس نوشکی آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا عطاء اللہ بلوچ نے نوشکی بلو چستان کا نام پورے ملک میں مشہور کردئیے ، ان کا یہ ٹور نیشنل میڈیا کا زینت بنی ۔ بھرپور انہیں کوریج ملی۔ عطاء اللہ بلوچ نوشکی کا ایک اثاثہ اور نام ہے جن پر ہم سب کو فخر حاصل رہے گا،۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!