لندن: سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کراچی واقعے کی انکوائری رپورٹ کو مستردکردیا ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کراچی واقعہ کی آرمی چیف کے حکم پر کورٹ آف انکوائری رپورٹ پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا کراچی واقعے کی انکوائری رپورٹ اصل حقائق پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ خود کو بچانے کے لئے جونیئر افسران کو قربان کرنے کی یہ روش قابلِ مذمت ہے۔ رپورٹ ریجیکٹڈ!۔






