کوئٹہٌ کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں3اہلکاروںسمیت 7 افراد زخمئ ہوگئے۔پولیس کے مطابق جمعرات کی رات کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر خروٹ آباد تھانے کی گشت پر مامور گاڑی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 3اہلکارزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا حملے کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔






