اسلام آباد: محسن داوڑ کو فضل الرحمان پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا ۔سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے محسن داوڑ کے پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت پر پابندی لگا دی ۔پی ڈی ایم زرایع کا ک۰ہنا ہے کہ :۔ محسن داوڑ کا حکومت مخالف جماعتوں کے اس اتحاد سے اب کوئی تعلق نہیں ہوگا – پابندی کا فیصلہ پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمن نے کیا ہے۔گزشتہ اجلاس میں محسن داوڑ بغیر دعوت شریک ہوئے تھے ۔زرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران ان کی مولانا فضل الرحمان سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی ۔
