باجوڑ میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ، 2 اہم کمانڈرز ہلاک

باجوڑ میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ، 2 اہم کمانڈرز ہلاک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا اور دو اہم کمانڈرز کو ہلاک کردیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے گاؤں تنگی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں دہشتگردوں کے اہم کمانڈر زبیر اور عزیزالرحمان عرف فدا ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد باجوڑ اور کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگرد سرکاری حکام اور شہریوں کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نیٹ ورک مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں معاونت کررہا تھا، یہ دہشتگرد نیٹ ورک سرحد پار ‘را’ سے براہ راست ہدایات لے رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!