اسلام آباد ہائیکورٹ: نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مؤخر

اسلام آباد ہائیکورٹ: نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مؤخر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے اشتہارات کی تعمیل کرنے والے افسران کے بیانات ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہدایت کی تھی کہ وہ اشتہاری مجرم قرار دیے جانے سے بچنے کے لیے 24 نومبر تک عدالت میں پیش ہوجائیں۔ سماعت میں دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر یورپ مبشر خان کی جانب سے نوازشریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہورہے، نوازشریف عدالت میں زیر سماعت کیس سے متعلق مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں نواز شریف کے اشتہار جاری ہونے کی خبر پاکستان اور بیرون ملک میڈیا پر نشر ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ نوازشریف کی لندن رہائش گاہ پر طلبی کا اشتہار رائل میل کے ذریعے موصول ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!