کراچئ : پاکستانی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک نے ساحل سمندر پر بچوں کے ساتھ سیر سپاٹے کرتے تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وینا ملک نے اپنے بچوں کے ہمراہ کچھ نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ اور اُن کے دونوں بچے ساحل سمندر پر موجود ہیں۔انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویروں میں وینا ملک اور اُن کے دونوں بچے سمندر کی لہروں سے بےحد لطف اندوز ہوتے نظر آئے ہیں۔ وینا ملک نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں ہیش ٹیگ VeenaMalikKids کا استعمال کیا۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے اپنے بچوں سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے کیپشن میں دل والے ایموجیز کا اضافہ بھی کیا۔ اداکارہ کی بچوں کے ہمراہ تصویریں انسٹاگرام صارفین خوب پسند کررہے ہیں جبکہ ان تصاویر پر ہزاروں لائکس بھی آچکے ہیں
