ملتان : جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم ہر صورت میں جلسہ کریں گے، بصورت دیگر ملتان میں جم کر بیٹھیں گے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامع قاسم العلوم سےساتھیوں کے ساتھ جلسہ گاہ جائیں گے۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ ملتان میں جلسہ ہر صورت ہوگا، کارکن رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچیں۔ یاد رہے کہ ملتان میں آج اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے کارکن چوک گھنٹہ گھر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم، گھنٹہ گھر چوک اور نشتر روڈ سے گیلانی ہاؤس جانے والا راستہ سیل کردیا ہے






