نیب کو تسلیم ہی نہیں کرتے، اس کے نوٹس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، مولانا فضل الرحمان

نیب کو تسلیم ہی نہیں کرتے، اس کے نوٹس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، مولانا فضل الرحمان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام ( ف) اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ جب ہم نیب جیسے احتسابی ادارے کو تسلیم ہی نہیں کرتے تو اس کے نوٹس کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم تو ایسے احتسابی ادارے کو تسلیم ہی نہیں کرتے کیونکہ یہ تو خود رشوت کدہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی کارکنوں اور قریبی رفقاءکو نیب کے نوٹس کردار کشی کی روایتی مہم ہے، نیب کے نوٹس کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے، ایسے نفسیاتی ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں، انشاءاللہ منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے۔سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق اور جمہوری آزادیوں کا تحفظ کرنا سیاسی قیادت کی اولین ذمہ داری ہے اور دنیا کی کوئی قوت ہمیں اس مشن سے روک نہیں سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!