ناراض بھائی کی بہن کی مہندی میں فائرنگ ، دلہن جاں بحق

ناراض بھائی کی بہن کی مہندی میں فائرنگ ، دلہن جاں بحق

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے علاقے وچھوکی میں مہندی کی تقریب میں بھائی نے 2 بہنوں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے دلہن جاں بحق جبکہ دوسری بہن شدید زخمی ہو گئی، جاں بحق ہوانے والی ساجدہ کا آج نکاح ہونا تھا۔ حافظ آباد کے گاؤں وچھوکی میں شادی پر رضامند نہ ہونے پر بھائی نے مہندی کی رسم کے دوران 2 بہنوں پر فائرنگ کر دی جس سے دلہن ساجدہ بی بی جاں بحق ہو گئی۔ مقتولہ ساجدہ کا آج اپنے قریبی رشتے دار سے نکاح تھا، فائرنگ سے زخمی شریفاں بی بی کو تشویش ناک حالت کے پیشِ نظر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مقتولہ کے رشتے داروں کا کہنا تھا کہ ملزم محمد علی اپنی بہن کی شادی پر رضامند نہ تھا، ملزم اپنی بہنوں کی وراثتی جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا اس لیے ان کی شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!