حیدرآباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کے قتل سے متعلق کیس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 12 کارکنان کو 25 سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج غلام مصطفیٰ اے میمن نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کے قتل سے متعلق کیس میں سزا سنائی۔ جج نے کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 افراد کو 25 سال قید کی سزا سنائی اور ہر فرد کو 2 لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کا حکم بھی دیا جبکہ ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں مزید 2 سال قید ہوگی۔






