جو اسمبلیاں عوام کو ریلیف نہ دے سکیں ان میں بیٹھنا گناہ ہے ، خواجہ آصف

جو اسمبلیاں عوام کو ریلیف نہ دے سکیں ان میں بیٹھنا گناہ ہے ، خواجہ آصف

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جو اسمبلیاں عوام کو ریلیف نہیں دے سکتیں ان میں بیٹھنا گناہ ہے۔ لاہورمیں 13 دسمبر کے جلسے کے حوالے سے بھٹہ چوک میں مسلم لیگ ن کےکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف ووٹ کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم اس نظام کو چلنے نہیں دیں گے، 13 دسمبر کا جلسہ عوام کا امتحان ہے۔ کنونشن سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان انصافی ٹھگ ہیں، پنجاب کے لوگ اپنی پگڑی پر لگا داغ دھو ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ چور حکومت کو سوا دو سال برداشت کیا ہے، اب بات عمران خان کے جانے پر نہیں بلکہ آئین و قانون کی حکمرانی پر ختم ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!