بلاول بھٹو کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس، مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس، مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا،مشاورتی اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں سے متعلق حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔ منگل کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں یوسف رضاگیلانی، شیری رحمان، نیربخاری، فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ نے شرکت کی ،مشاورتی اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں 13دسمبر کو لاہور اور 27دسمبر کو لاڑکانہ میں پی ڈی ایم کے جلسوں کے حوالے سے مشاورت ہوئی، مشاورتی اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں سے متعلق حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!