راولپنڈی: وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے بھی اپوزیشن کو این آر او اور نیب کے علاوہ تمام ایشوز پر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں استعفوں پر اختلاف ہے جبکہ پیپلز پارٹی کبھی استعفے نہیں دے گی اس کے باوجود اپوزیشن استعفوں کا شوق پورا کر لے مریم یا بلاول کی بجائے سپیکر کو استعفیٰ دیں اس مقصد کے لئے 24 گھنٹے سروس دینے کو تیار ہیں البتہ اپوزیشن کے ہاتھ میںجواس وقت ہے وہ بھی نکل جائے گا ایئر سروسز معاہدوں کے تحت پاکستان اور برطانیہ میں فصائی اپریشن جاری رکھ سکتے ہیں کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ ترتیب دے دی ہے قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میںمکمل انکوائری رپورٹ پیش کر دی جائے گی ہفتہ کے روزراولپنڈی صدر میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اپوزیشن کو نیب اور این آر او کے علاوہ قومی مسائل پر بات کرنے کی پیشکش کی تھی جس کا کوئی مثبت جواب نہیں انہوں نے کہا کہ ہماری سرحدوں پر خطرہ منڈلارہا ہے پاکستان میں دہشت گردی میں را اور بھارت ملوث ہے بھارت پاکستانی دریاﺅں کے پانی پر بند باندھ کر اورڈیم بناکر ہمیں بنجر بنانا چاہتا ہے دہشت گردی پر اپوزیشن ہم سے بات کرے اپوزیشن اس معاملے پر ہم سے بات کرے سیاست دانوں کو بچوںسے سبق سیکھنا چاہئے اپوزیشن سے کورونا اور بھارت کے ساتھ مسائل پر بھی ہم اپوزیشن سے بات کرنا¾ چاہتے ہیں ہمیں حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے اپنی ہار کو تسلیم کرنا چائیے جلسے جلوس اپوزیشن کا حق ہے ہم جلسے جلوسوں سے خائف نہیں لیکن اپوزیشن سے ہماری بات چیت کی دعوت کو کمزروری نہ سمجھا جائے چوروں ڈاکوئوں سے ڈرنے والے نہیںانہوں نے خبردار کیا کہ اگر اپوزیشن نے استعفے دیئے تو جو ہاتھ میں ہے وہ بھی نکل جائے گاانہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی استعفے نہیں دے گی ن لیگ میں بھی استعفوں کے معاملے پر ٹوٹ پھوٹ ہو گی قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے کچھ لوگ حکومت سے رابطے میں ہیں کچھ ممبر شہباز شریف کو استعفے دینے کی بات کررہے ہیں استعفے آرہے ہیں لیکن سنبھالے نہیں جارہے یہ بات پروپیگنڈا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی پیشکش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہم ڈر نہیں رہے ٹانگیں حکومت کی نہیں اپوزیشن کی کانپ رہی ہیں ن لیگ کے ممبر کہتے ہیں ہم اپنے لیڈر کو استعفیٰ دیں گے ایک لیڈر جیل دوسرا اشتہاری ہے استعفیٰ سیاسی نعرہ ہے جس میں کوئی حقیقت نہیںانہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو یہ بھی پیشکش کرتے ہیں شیخ رشید یا گورنر پنجاب جس کے ساتھ چاہیں بیٹھ کر بات کر لیں جلسے کی اجازت نہیں دیں گے قوانین کے مطابق کاروائیاں کی جائیں گے سیاسی مقدمات درج بھی ہوتے ہیں اور خارج بھی ہو جاتے ہیں اپوزیشن میڈیا کے ذریعے ہوا بنائے ہوئے ہے اپوزیشن آج بھی سامنے آئی تو دانت پیس کر دکھائو ںگاپی پی پی سمجھتی ہے استعفیٰ دیا تو سندھ بھی جائے گاوفاق ان کے ہاتھ آئے گا ہی نہیں ن لیگ نے 2008 میں پی پی پی کو آگے رکھ کر این آر او لیاسپیکر کو استعفیٰ دیں مریم یا بلاول کو دینے کی کیا ضرورت ہے استعفیٰ دینے کے لئے کہیں تو 24 گھنٹے سروس دے دیتے ہیں ہم بالکل خائف نہیں ہم تو خوش ہیں8 تاریخ کو کچھ نہیں ہوا 13 تاریخ کو کچھ نہیں ہوگا31 تاریخ کو بھی کچھ نہیں ہوگا لوگ استعفیٰ دے کر پاس رکھ لیں گے ایئر سروسز معاہدوں کے تحت پاکستان اور برطانیہ میں فصائی اپریشن جاری رکھ سکتے ہیں اسیا کی جانب سے یورپ میں پی آئی اے کے داخلے پر پابندی ہے برطانیہ کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی نہیں ایف اے ٹی ایف میں بیٹھک کے دوران بھی اپوزیشن نے نیب قوانین میں تبدیلی کی بات سامنے رکھ دی تھی این آر او مانگنے والے پارلیمانی پارٹیز کے لیڈر کی دستاویزات موجود ہیں حکومت برطانیہ کے ساتھ معاہدوں کے مطابق جتنی جگہ وہ آنا چاہیں اور جتنی جگہ ہم جانا چاہیں آ جا سکتے ہیں پابندیاں انٹرنیشنل طور پر لگی ہیں یہ پابندیاں جلد ختم ہو جائیں گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی طیارہ حادثہ رپورٹ ترتیب دے دی ہے اب جب بھی قومی اسمبلی کا سیشن ہوگامکمل انکوائری رپورٹ پیش کر دی جائے گی جہاز نے پہیہ کھولے بغیر لینڈ کرنے کی کوشش کی کوئی بھی وزیر یا سیکریٹری ہو انکوائری سیکریٹری کے حکم پر ہوئی جو حقائق دیئے گئے وہی اسمبلی میں بتائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید بطور وزیرداخلہ احسن طریقے سے نبھائیں گے
