لاہور، پی ڈی ایم جلسے سے متعلق 2 مقدمات درج

لاہور، پی ڈی ایم جلسے سے متعلق 2 مقدمات درج

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور: لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پی ڈی ایم کے جلسے سے پہلے ہی پولیس نے 2مقدمات درج کرلیے تھے، یہ مقدمات پارک کے تالے توڑنے اور زبردستی داخل ہونے کے الزامات کے تحت درج کئے گئے۔ گریٹر اقبال پارک میں پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے یہ دونوں مقدمات لاری اڈہ پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے ۔ دونوں مقدمات سیکیورٹی عملے کی جانب سے نامعلوم افراد کےخلاف درج کرائے گئے۔ ایک مقدمہ سیکیورٹی سپروائزر محمد یوسف اور دوسرا ذیشان حیدر نقوی کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایک مقدمہ 11 اور دوسرا 12 دسمبر کو درج کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!