انگین آلتان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ساتھیوں سمیت گرفتار

انگین آلتان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ساتھیوں سمیت گرفتار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور: ترکی سمیت دنیا بھر میں مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انیگن آلتان کوپاکستان بلانے والے ملزم کاشف کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق انگین آلتان کی میزبانی کرنے والاملزم کاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے جس کے باعث ملزم کاشف ضمیر کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتارکیا گیا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کےلیے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ مزاحمت بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!