کوئٹہ: سابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے وزیر داخلہ بن کر ثابت کر دیا کہ وہ عمران خان سے بڑے اور کامیاب سیاست دان ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بغیر کوئلہ سے چلنے والے انجن شیخ رشید نے ثابت کردیا کہ وہ عمران خان سے بڑے اور کامیاب سیاست دان ہیں، چپراسی تو کیا اس نے وزیر داخلہ بن کے دکھا دیا۔
