حفیظ کی 99 رنز کی اننگز رائیگاں، پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

حفیظ کی 99 رنز کی اننگز رائیگاں، پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ہملٹن: محمد حفیظ کی 99 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دے دیا۔ ہملٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے حیدر علی اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں ٹم ساؤتھی نے پہلے حیدر علی اور پھر عبداللہ شفیق کو آؤٹ کر دیا۔ 33 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان بھی 22 رنز بنا وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شاداب خان اور خوشدل شاہ اور فہیم اشرف بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ دکھا سکے۔ ایک طرف وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو دوسری جانب تجربہ کار محمد حفیظ اپنا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے گئے اور آخری اوور میں دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کیے جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے اور کوشش ہو گی کہ اس وکٹ پر اچھا ٹارگٹ سیٹ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!