راسکوہ کے دامن سے
برکت زیب سمالانی
نوشکی گزشتہ ایک ہفتے سے سرد ہوائوں کی لپیٹ میں رہی جس سے سردی کے شدت میں بے انتہا ء اضافہ ہوا، نوشکی والوں کا سخت سردی میں انتہائی مشکلات کا سامنا رہی، سردی کے باعث سردی سے بچاؤں کے اشیاء سوختی لکڑی، کوئلہ، ایل پی جی گیس سلنڈر، الیکٹرک و گیس ہیٹرز، گرم کپڑے، جرسی، کوٹ، دیگر اشیاء مہنگے ترین داموں میں فروخت ہوئے، مگر دوسری جانب متعلقہ حکام کی جانب سے نوٹس نہیں لیا گیا سردی کے اس سرد لہر میں گیس کی آنکھ مچولی پوری سردی کی آیام میں جاری رہی، لوگ کو گیس کی پریشر کی کمی کے باعث انتہائی مشکلات کا سامنا رہی،
نوشکی سٹی ون اور ٹو کے ابنوشی اسکیم کے ٹیوب ویل واپڈا کی جانب سے بلز کی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کردی گئی ہے جس سے پانی کی شدید قلت اور بحران پیدا ہوئی ہے، لوگوں کو پانی نہ ملنے سے مشکلات کا سامنا ہے، لوگ پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں گھروں میں پانی ناپید ہے، لوگ مہنگے داموں واٹر ٹینکروں کے زریعے پانی خریدنے پر مجبور ہوچکے ہیں ، گزشتہ روز خلق غریب آباد میں ایک گھر میں پانی ختم ہونے سے واٹر ٹینکر منگوایا گیا تھا کمسن بچہ پانی ڈالنے کے لئے چھت پر چڑھ گیا تھا مگر وہ چھت سے زمین پر گرنے سےشدید زخمی ہوئے تھے جنکے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے جن کو فوری طور ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشکی پہنچایا گیا اور مزید علاج کے لئے کوئٹہ کے لئے ریفر کردیا گیا، اس زخمی بچے کے زخمی ہونے کا زمہ دار کون۔۔۔۔۔؟ جو پانی کی تلاش اور حصول میں اپنے دونوں ہاتھوں کو ٹوٹنے دیا ۔۔۔۔
واٹر منیجمنٹ محکمہ اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے درمیان جاری غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے گزشتہ روز افضل المدارس میں قبائلی شخصیت میر بالاچ خان جمالدینی کے سربرائی میں مجلس منعقد ہوا جس میں واٹر منیجمنٹ محکمہ اور زمیندار ایکشن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی, مجلس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ تمام کام باہمی مشاورت اور میرٹ پر ہوگا تاکہ کسی بھی زمیندار اور کسان کی حق تلفی نہ ہو۔
پروفیسر غلام دستگیر صابر کا قلم کیوں خاموش،۔۔۔۔،؟
انکے چاہنے والے سوال کرنے لگے، نوشکی بلوچستان کے معروف کالم نگار پروفیسر غلام دستگیر صابر کے کالم اور اسٹوری کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر نظر نہیں آرہے ہیں جس سے لوگوں کے ذہنوں میں مختلف قسم کے چہ میگوئیاں شروع ہوچکے ہیں، کچھ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کیا صابر صاحب کا موٹر سائیکل چوری ہونے کی وجہ سے ان کا دل ٹوٹ گیا ہے یا کوئی اور مصروفیات ہے، صابر صاحب کے پراسرار خاموشی سے انکے چاہنے والے ان کے کالمز کے شدت کے ساتھ انتظار کررہے ہیں کہ کب انکے کالم سوشل میڈیا کے زینت بنیں گے ، نوشکی کے سیاسی ڈائری کے زریعے پروفیسر غلام دستگیر صابر کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے تحریروں کا سلسلہ دربارہ شروع کریں کیونکہ انکے چاہنے والے قارئین انکے مضامین اور کالمز کے شدت کے ساتھ انتظار میں ہے امید ہے پروفیسر غلام دستگیر صاحب جلد ہی اپنے کالمز کا سلسلہ شروع کردینگے اور انہیں سوشل میڈیا کے زینت بنا دینگے اور اپنی قلم کی اس خاموشی کو جلد ہی تھوڑ دینگے
نوشکی کے یونین کونسل مل کے بجلی ٹائم ٹیبل کو بڑھانے کا مختلف بیانات میں کام کرنے کا دعوی، سوشل میڈیا پر نظروں سے ایک خبر گزری کہ سابق ایم پی اے وسابق وزیر نے مل بجلی کو 6 گھنٹے سے بڑھا کر 8 گھنٹے کردی ہے، اس خبر کے خوشی میں مل کے زمینداروں اور سابق ڈسٹرکٹ ممبر مل کی جانب سے شکریہ کے میسج لگنا شروع کردئیے کہ سابق ایم پی اے نے مل کے بجلی کا ایک اہم ایشو حل کرکے اہلیان مل اور زمینداروں کے دل جیت لئے ۔ اسی خبروں کے دوران ایک اور سابق ایم پی اے نوشکی نے دعویٰ کیا کہ مل کے بجلی کا مسئلہ ہم نے حل کردیا ہے آئی جی ایف سی بلوچستان کے دورہ نوشکی کے دوران،
جبکہ تیسری جانب مل کے زمیندار اور قبائلی رہنماء نے بجلی نہ بڑھنے کا خبر دیدی ، کہ مل کا بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے، وہی 6 گھنٹہ ہے،
نوشکی کے سیاسی ڈائری میں اس بات کو اس لئیے فوکس کی کہ حقائق کیا ہے، متعلقہ خبروں کی خلاصہ خود کریں اور متعلقہ شخصیات کے خبروں کا خود جائزہ لے لیں جن کے خبروں کو نوشکی ڈائری میں شامل کیا گیا ہے، ملاحظہ کریں۔۔۔۔۔
نوشکی. سابق صوبائی وزیر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی میرغلام دستگیر بادینی کی کوششوں سے یونین کونسل مل کی بجلی کی دورانیہ چھ سے بڑھا کرآٹھ گھنٹے کردیا گیا.
گزشتہ دنوں یوسی مل کے دورے کے موقع پر اہلیان یونین کونسل مل کے سابق صوبائی وزیر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی میر غلام دستگیر بادینی کو بجلی سے متعلق مسائل و مشکلات سے گوش گزار کر کے بجلی کی دورانیہ بڑھانے کی اپیل کی تھی جبکہ گزشتہ دنوں سابق صوبائی وزیر حاجی میرغلام دستگیر بادینی نے چیف انجینئر /آپریشن ڈائریکٹر نثار احمد میمن سے ٹیلی فون بات چیت کرتے ہوئے یونین کونسل مل میں صرف چھ گھنٹے بجلی کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ یونین کونسل مل نوشکی کا سب سے بڑا زرعی علاقہ ہیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے زمینداروں اور عام گھریلوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں نوشکی کے دیگر دیہی فیڈرز کو آٹھ گھنٹے جبکہ یونین کونسل کو چھ گھنٹے بجلی دی جاتی ہیں جس پر نثار احمد میمن چیف انجنیئر /آپریشن ڈائریکٹر کیسکو بلوچستان نے آج سے یونین کونسل مل کے بجلی کی دورانیہ میں دو گھنٹے کی اضافہ کرکے آٹھ گھنٹے کردیا اور انہوں نے کہاکہ مل کے زمینداروں سے گزارش ہے کہ وہ بجلی کی واجبات کو بروقت ادا کریں تاکہ بجلی کی دورانیہ برقرار رہے.
مل کے بجلی شیڈول میں اضافے پر مل کے سابق ڈسٹرکٹ ممبر حاجی محمد مراد بادینی اور نوشکی مل فیڈر کے ممتاز زمیندار میر بولان خان بادینی اور حاجی میر عبدالستار بادینی نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ سابق صوبائی وزیر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی میرغلام دستگیر بادینی کی کوششوں سے یونین کونسل مل کی بجلی کی دورانیہ چھ سے بڑھا کرآٹھ گھنٹے کر, لیا گیا ہے ., اہلیان یونین کونسل مل حاجی صاحب کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں یونین کونسل مل میں صرف چھ گھنٹے بجلی کی فراہمی سے مل کے عوام کو مشکلات کا سامنا تھایونین کونسل مل نوشکی کا سب سے بڑا زرعی علاقہ ہیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے زمینداروں اور عام گھریلوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا نوشکی کے دیگر دیہی فیڈرز کو آٹھ گھنٹے جبکہ یونین کونسل کو چھ گھنٹے بجلی دی جاتی ہیں جو مل کے عوام کے ساتھ ناانصافی تھی حاجی غلام دستگیر بادینی کی کوششوں سے یونین کونسل مل کے بجلی کی دورانیہ میں دو گھنٹے کی اضافہ کرکے آٹھ گھنٹے کردیاگیا جس سے مل کے زمینداروں کا ایک بہت بڑا مسئلہ حل ہوگیا
ممتاز قبائلی وسیاسی رہنما ء وسابقہ یوسی ناظم مل میر محمد اسماعیل بادینی نے اپنے ایک مزمتی بیان میں کہاں ہے کہ چند دن سے یونین کونسل مل کے بجلی ٹاہمنگ بڑانے کا بہت شکریہ ادا ہو رہا ہے کب تک یہ دروغ گوہی کے شکریہ ادا کر رہے ہو یہ بندے شکریہ ادا کرتے ہے مل کے رہاہشی نہیں ہے صرف اپنے سیاست چمکا رہے ہے جناب والے اگر اپ لوگوں کو مل اتنا عزیز ہے تو کر کے دیکھاو یہ خالی خولی بیانات مت دے دو مل کے عوام نے یہ بندوں کو پہلے دیکھ چکا ہے یہ بندو ں کا رزلٹ خود 2018کے الیکشن گواہ ہے کہ اپنے لیڈر کے سامنے کیا کیا بات کرتے تھے پھر لیڈر نے بھی رزلٹ دیکھا کہ مل کے عوام اور بندوں کے کہنے پر ہے انشاہ اللہ مل کے عوام اپنے فیصلے خود کرینگے
نوشکی.سابق ایم پی اے نوشکی حاجی میر شبیر احمد بادینی نے اپنے بیان میں کہا کہ آ ئی جی ایف سی بلوچستان فیاض حسین حالیہ دورہ نوشکی پر ہم سب لوگوں نے آ ئی جی ایف سی بلوچستان فیاض حسین کے سامنے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ اٹھایا اور آئی جی صاحب نے ہم کو یقین دھانی بھی کروایا جن کی کوششوں سے یونین کونسل مل کی بجلی کی دورانیہ چھ سے بڑھا کرآٹھ گھنٹے کر, لیا گیا ہے ., اور انشاء االلہ جلد ہی باقی یونین کونسل میں بجلی کی لوشیڈنگ کا دورنیہ کام کیا جائے گا آ ئی جی ایف سی بلوچستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں نوشکی کا سب سے بڑا بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ہے کیوں کہ نوشکی ایک زرعی علاقہ ہیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے زمینداروں اور عام گھریلوں صارفین کو شدید سردی میں کافی مشکلات کا سامنا ہے نوشکی کے دیگر دیہی فیڈرز میں بجلی کا مسئلہ حل ہونا چاہئے
پی ڈی ایم نوشکی کا اجلاس زیرِ صدارت جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری حاجی منظور احمد مینگل منعقد ہوا۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی منظور احمد مینگل بی این پی کے سی سی کے ممبر میر خورشید جمالدینی ۔نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر رمضان محمد حسنی ۔مسلم لیگ کے ضلعی صدر سردار عبدالغفار ساسولی اور اسکے علاوہ حافظ عبداللہ گورگیج ۔شیرخان بادینی ۔محمد زکریا عادل اور امیر جان مینگل نے شرکت کی ۔اجلاس میں گوادر شہر میں باڑ لگانے اور بی این پی خضدار کے رہنما جان محمد گرگناڑی کے اغواء کی بھرپور مذمّت کی گئی اور کہا گیا گوادر باڑ کا منصوبہ بلوچستان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا اوراسے چھاونی میں تبدیل کرنا ہے اور اغواء جیسے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور یہ عزم ظاہر کیاگیا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو موثر بنانے کیلئے قیادت کے تمام فیصلوں پر لبیک کہتے ہوئے مظاہروں ۔دھرنوں ۔لانگ مارچ سمیت ہر قربانی کیلیئے ہمہ وقت تیار ہیں اور کارکنوں کو ذہنی طور پر تیار رکھنے کیلیئے پی ڈی ایم میں شامل تمام پارٹیاں اپنی اپنی سطح اپنے اپنے یونٹوں کا دورہ کریں
رخشانی قبیلہ کے طائفہ جمالدینی و طائفہ ماندائی کے مابین خونی رنجش کا رخشانی قومی اتحاد کے چیرمین میر رحمت اللہ رخشانی کے کاوشوں سے تصفیہ ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق 2016 میں کیڈٹ کالج کے قریب معمولی رنجش پر فائرنگ سے ملک وحید کرم زئی جمالدینی جان بحق جبکہ نصیر احمد کرم زئی اور ظاہر جمالدینی زخمی ہوگئے تھے ۔جسکی وجہ سے حاجی عبدالکریم ماندائی اور حاجی میر حیات خان جمالدینی کے خاندانوں کے مابین خونی رنجش چل رہی تھی۔رخشانی قومی اتحاد کے چیئرمین میر رحمت اللہ رخشانی،ملک ادریس بادینی،حافظ فرید احمد مینگل میر بالاچ خان جمالدینی، میر عرفان بادینی اورمیر لشکر خان ماندائی و دیگر کے کوششوں سے دونوں خاندانوں کے مابین خونی رنجش کا پرامن تصفیہ ہوگیا ۔رخشانی قومی اتحاد کے چیئرمین میر رحمت اللہ رخشانی کے سربراہی میں خلق جمالدینی میں شفیع محمد جمالدینی کے رہائش گاہ پر بلوچی میڑھ لے گئے کرم زئی جمالدینی کے بزرگ سفید ریش حاجی میر حیات خان جمالدینی نے میڑھ کو قبول کیا اور بلوچی روایات کے تحت خونی رنجش کا پرامن تصفیہ کیا ۔اس موقع پرحافظ فرید مینگل، میر بالاچ خان جمالدینی ، مولوی عبد العزیز رخشانی، قاری عبد الباسط ماندائی ، میر عرفان بادینی۔ ملک ادریس، حاجی سلام جان ماندائی، میر لشکر خان ماندائی، جاوید بادینی،میر سعید احمد ماندائی،حاجی نور احمد ماندائی ،حاجی فاروق ماندائی ،حاجی عطاء اللہ جمالدینی ،شفیع محمد جمالدینی ،گل محمد جمالدینی ،عبدالعزیز جمالدینی ،نصراللہ جمالدینی سمیت دیگر درجنوں قبائلی عمائدین موجود تھے ۔قبائلی جرگہ سے چئیرمین رخشانی قومی اتحاد میر رحمت اللہ رخشانی،مولوی عبدالعزیز رخشانی اور قاری عبدالباسط ماندائی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی رنجشوں کا خاتمہ وقت کا اہم ضرورت بن چکا ہے ۔قبائل تنازعات کو پرامن بلوچی روایات کے مطابق حل کرنے سے ہی علاقہ ترقی و امن کے شاہراہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔تمام خیر خواہ قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لئے کوششیں کریں ۔
نوشکی ۔۔۔دافعدار غلام فاروق بادینی نائب رسالدار کے عہدے پر ترقی پاگئے ۔ جنکے اعزاز میں لیویز ہیڈ کوارٹر میں استقبالیہ دیا گیا ڈپٹی کمشنر نوشکی جمیل احمد بلوچ نے انہیں بیج لگادئیے اس موقع پرتحصیلدار امتیاز بلوچ،لیویز میجر رسالدار سردار زادہ بہرام خان مینگل ۔ رسالدار محمد اقبال ،نائب رسالدار اسلم خان مینگل۔ نائب رسالدار ریحان خان بادینی، نائب رسالدار سلطان محمد بادینی ،وائرلیس ٹیکنیشن یاسین شاہ ، انسپکٹرز ہارم میر ماندا خان ماندائی، اور دافعدار بیگ محمد، شیر علی ودیگر موجود تھے،
نوشکی،کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی کے زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس نوشکی میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نوشکی جمیل احمد رند ،ایس پی نوشکی جاوید اقبال غرشین، ایس پی چاغی زوہیب محسن سمیت ایف سی اور کسٹم آفیسران شریک تھے
نوشکی ۔مل کچکی چاہ کے معتبرین حاجی محمد اقبال حسنی ، حاجی ملک فتح محمد حسنی، حاجی محمد حسین ، حاجی عزیز اللہ حسنی، حافظ منظور احمد اور گل حسن حسنی و دیگرکا مل کچکی چاہ علاقے میں چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں کیخلاف پرہجوم اور ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کچکی لیویز چیک پوسٹ کے سامنے چوروں نے دکان میں نقب لگا کر چوری کئے علاقے میں چوری کے وارداتیں تیز ہوگئے ہیں ڈپٹی کمشنر نوشکی اور تحصیلدار چوری وارداتوں کا فوری نوٹس لے لیں
راسکوہ ادبی دیوان (رجسٹرڈ) بلوچستان کے مرکزی انتخابات مکمل ہوگئے۔راسکوہ ادبی دیوان (رجسٹرڈ) بلوچستان کےایک اعلامیے کے مطابق مرکزی انتخاب مکمل ہوگئے۔راسکوہ ادبی دیوان کامرکزی کونسل سیشن پریس کلب نوشکی میں زیرصدارت مرکزی آرگنائزرلالا طاہرخان مینگل منعقد ہوا جب کہ مہمان خاص سابقہ چیئرمین عابد سلام تھے۔اجلاس میں نوشکی کوئیٹہ دالبندین اور گرگینہ زون کے مرکزی کونسلران اور عہدیداروں نے شرکت کی۔مرکزی الیکشن کے لئے لالا طاہرخان پروفیسرنذیرلہڑی اورپروفیسر ناصر پرمشتمل الیکشن کمیٹی کی زیرنگرانی مرکزی انتخابات مکمل ہوئے۔الیکشن کمیٹی کے اعلامیئے کے مطابق گل زمان گل مرکزی چیئرمین ملک اکرم مینگل وائس چیئرمین دادمحمدجواد سیکریٹری جنرل ابراہیم ریکی جوائنٹ سیکریٹری اسد بلوچ فنانس سیکریٹری ابراہیم ابرارآڈیٹراحمدکرارپروگرام سیکریٹری جمیل فاکرپریس سیکریٹری اورسلام اسیرآفس سیکریٹری منتخب ہوئے جبکہ سنٹرل کمیٹی کے لئے لالاطاہرخان مینگل ارشادشمیم علی اکبر نہال خان لہڑی پروفیسرنذیرلہڑی جلیل زیب ولی حسرت عرفان دانش عابدسلام کاانتخاب عمل میں لایاگیا
نوشکی آئی جی ایف سی نارتھ فیاض حسین شاہ نوشکی ایف سی ھیڈ کوارٹر میں قبائیلی و سیاسی ہمائدین علمائے کرام تاجر برادری اور مختلف طبقہ فکر کے نمائیدگان سے امن و امان و دیگر مسائل کے بارے بات چیت کر رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایف سی بلو چستان سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں بھی اپنا کردار ادا کرتا رہیگا صوبے میں تعلیم و صحت کی بہتری کے ساتھ آب نوشی و دیگر رفاع عامہ کے کاموں میں ہر معاز پر عوام کے ساتھ ساتھ کھڑے تھے اور رہینگے عوام کے تعاون سے صوبہ بھر میں امن و مان میں کافی بہتری آ چکی ہے نوشکی بلوچستان کے پرامن اضلاع میں شامل ہے انہوں نے کہا زرعی مقاصد کے لئے05 سولر ٹیوب ضلع میں لگائیں گے اسکولوں کی بہتری اور طلبا و طالبات کی تعلیمی سہولیات میں تعاون جاری رکھے گے حکومت بلوچستان کے ساتھ ملکر صوبے میں امن اور بنیادی مسائل کے حل پر کام کیا جارہا ہے جس کے بہتر نتائج سامنے آئینگے پاک فوج اور عوام وطن سے محبت کے والہانہ جزبوں کے رشتوں سے منسلک ہیں جسکو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا انہوں کمانڈنٹ نوشکی ملیشاء محمد آصف کو ہدایت کی کہ سول انتظامیہ کے ساتھ عوامی مسائل اور امن کے لئے تعاون کیا جائے اس موقع پر ڈپٹی۔کمشنر نوشکی جمیل احمد بلوچ سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی ایس پی نوشکی سردار آصف شیر جمالدینی سابق ایم پی اے نوشکی میر شبیر احمد بادینی سردار علی جان مینگل انجمن تاجران بازار کے صدر ذوالفقار بلوچ حافظ مطع الرحمان مینگل و دیگر قبائیلی و سیاسی ہمائدین موجود تھے
نوشکی، گزشتہ شب بدل کاریز کراس پر زمباد گاڑی اور ٹرک کے درمیان ٹریفک حادثہ ہوا تھا جس میں زمباد گاڑی کا ڈرائیور بابو مستی خان محمد حسنی اور اسکا بیٹا شمس الدین زخمی ہوئے تھے ، ٹریفک حادثے میں نقصانات کا خانگی فیصلہ حاجی امان اللہ مینگل عرف حاجی کابلی اور صحافی برکت زیب سمالانی کے سربراہی میں ہوا، دونوں فریقین شیر وشکر ہوگئے اور دعا خیر کی گئی اس موقع پر حاجی محمد عظیم لانگو، حاجی عبدالغفار لانگو، حاجی حسین بخش لانگو، حاجی عبدالستار لانگو ، محمد یسین لانگو اور دیگر موجود تھے اسکے علاوہ حاجی امیر حمزہ لانگو، عبدالطیف ساسولی، عبدالقدوس محمد حسنی اور حاجی عبدالحمید لانگو نے بھی خیرخوائی میں کردار ادا کیا تھا
نوشکی : چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی منظور احمد بادینی کے خصوصی تعاون سے گریڈ ایریا میں بو سیدہ نالیوں کی مرمت کا کام زور شور سے جاری بند پائپ لائنوں کو نالیوں کو صفائی کے بعد نئے پائپ ڈال دیا گیا انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور حسن کو بحال کرنا ہمارا اولین ترجیح ہے اس موقع پر میر الیاس مینگل ٠ امیرجان نصیر احمد ایڈوکیٹ ماسٹر حفیظ اللہ شکیل احمد میرمنیراحمد فتح محمد حافظ رشید زبیر احمد مینگل اور علاقے کے دیگر لوگ موجود تھے انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کا شکریہ بھی ادا کیا
انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا کی انجمن تاجران نوشکی السعید پینل کے سربراہ سعید بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ
دونوں رہنماؤں کی دو طرفہ طویل بات چیت اور تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا
انجمن تاجران بلوچستان ( رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا نے سعید بلوچ کو 27 دسمبر کو انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری شہید اللّٰہ داد ترین کے چہلم کے منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر مدعو کیا ، اس سلسلے میں بلوچستان کے تمام اضلاع سمیت نوشکی کا خصوصی تنظیمی دورہ کریں گے ، جس پر سعید بلوچ نے اپنا اور اپنے دوستوں کی جانب سے صدر انجمن تاجران بلوچستان ( رجسٹرڈ) کے دورے کا خیر مقدم کی
جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی مجلسِ عاملہ و ماتحت یونٹوں کا نمائندہ مشترکہ اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا غلام نبی منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی منظور احمد مینگل ۔تحصیل امیر مولانا عبدالغفار کابینہ کے دیگر اراکین و یونٹوں کے امراء و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی اجلاس میں کہا گیا کہ تحریک چل پڑی ہے اب اس حکومت کو ہرحال میں گھر بھیجنا ضروری ہوگیا ہے قائدین نے طبل جنگ بجادی ہے جو عمران حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا انہوں نے کہا قائدین اور پی ڈی ایم کے ہرفیصلے پر لبیک کہیں گے انہوں نے کہا کارکن یونٹوں کی سطح پر بھرپور تیاری کریں فروری لانگ مارچ میں شرکت کیلئے
چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ایچ آئی عزیز احمد جمالی اور کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی بی ایچ یو کلی نوکجوکا افتتاح کر دئیے اس موقع پر ڈی سی نوشکی جمیل احمد ڈی اہی جی پولیس رخشان رینج جاوید جسکانی۔ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نوشکی مجیب بلوچ۔پروگرام کوآرڈینیٹر یو این ایف پی اےہارون کاسی۔پروگرام آفیسر یعقوب بلوچ۔سینیر پروگرام آفیسر شمائلہ پروین۔ایچ اہی ایس آفیسر پی پی ایچ اہی بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سکریٹری چیرمین میر عبدالرحمن لانگو و دیگر موجود تھے
بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چیرمین میر عبدالرحمن لانگو نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ایچ آئی عزیز احمد جمالی کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی اور ڈی سی نوشکی کیپٹن ر جمیل احمد بلوچ کو بی ایچ یو کلی نوکجوکےافتتاح کے موقع پر کلی کے مساہل سے آگاہ کیا جسمیں بی ایچ یو اور اسکول کی باونڈری وال اور بی ایچ یو میں دیگر طبعی سہولیات میں اضافہ و دیگر مساہل شامل تھے آگاہ کیا کمشنر رخشان ڈویژن چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ایچ اہی اور ڈی سی نوشکی نے مساہل کو ترجیحی بنیادوں میں حل کرنے کی یقین دھانی کی اس موقع پر ڈی اہی جی پولیس رخشان رینج جاوید جسکانی۔ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نوشکی مجیب بلوچ و دیگر کلی کے عمائدین موجود تھے
نوشکی یوفون فرنچائز کے جانب سے نئی سم آفر کے تحت موٹر سائیکل کی قرعہ اندازی کی گئی۔ تقریب کے مہمان خاص انجمن تاجران نوشکی کے نائب صدر جہانزیب دوست سمالانی تھے ۔قرعہ اندازی میں خوش قسمت غلام مصطفی نامی شخص نے موٹر سائیکل اپنے نام کرلیا۔تاہم غلام مصطفی نامی شخص موقع پر موجود نہیں تھے ۔جبکہ انکا موبائل نمبر بھی بند تھا ۔
نوشکی گزشتہ روز نان ٹیچنگ پوسٹوں پر میرٹ کے برخلاف تعیناتیوں کے بعد نوشکی کے غریب تعلیم یافتہ نوجوانوں نے نوشکی کے ممتاز قانون دان میرنوروز خان ایڈووکیٹ سے قانون مدد کی اپیل کی تھی.
ممتاز قانون دان میر نوروز خان ایڈووکیٹ نے غریب تعلیم یافتہ نوجوانوں جو نان ٹیچنگ پوسٹوں کے متاثرین ہیں کو دفتری اوقات میں رابطہ کرنے اور قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے.
علاؤہ ازیں سوشل میڈیا پر ڈپٹی کمشنر نوشکی جمیل بلوچ کے نام پر ایک کھلا خط لکھا گیا تھا جس میں نان ٹیچنگ پوسٹوں پر میرٹ کی پامالی کیخلاف نوٹس لینے کی اپیل کی گئی تھی
میونسپل کمیٹی نوشکی کے چیف آفیسر حاجی منظور احمد بادینی بازار نوشکی کے مختلف گلیوں کی صفائی مہم انجمن تاجران بازار نوشکی کی زیر نگرانی میں کرادئیے جس میں انجمن تاجران بازار نوشکی کے صدر ذوالفقار بلوچ جنرل سیکریٹری احمد جان مینگل میر الیاس مینگل محمد انور بلوچ میر اصغر خان بادینی شاہ خالد بلوچ ہمراہ ہیں صدر ذوالفقار بلوچ اور جنرل سیکریٹری احمد جان مینگل نے چیف آفیسر حاجی منظور احمد بادینی کو شہر کے مختلف گلیوں کےنالیوں کے بند پل اور ٹوٹیں ہوئیں نالی اور پل اور صفائی حوالے سے آگائی دی اور مختلف گلیوں کی صفائی کاجائزہ لیا گیا جس پر صدر ذوالفقار بلوچ نے کہا کہ شہر کے مختلف گلیوں میں صفائی کا مسئلہ درپیش ہیں مختلف گلیوں کے پل ٹوٹے ہوئے ہیں کئی ایسے گلیاں ہیں جس میں گھروں کے پینے والے صاف پانی کے پیپ ٹوٹے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پانی روڈ پہ نکل رہے ہیں اور تاجر برادری سمیت تمام آنیں جانیں والے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں چیف آفیسر حاجی منظور احمد بادینی نے تمام ٹوٹے پل ٹوٹے ہوئیں نالیوں کو بنانے اور صفائی کی نظام کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انجمن تاجران کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے جس پر صدر ذوالفقار بلوچ جنرل سیکریٹری احمد جان مینگل اور کابینہ ممبران کے دیکر موجود اراکین نے چیف آفیسر حاجی منظور احمد بادینی کا سٹی کا وزٹ کرنے اور ہر ممکن تعاون کرنے کا شکریہ ادا کیا۔
نوشکی شہر اور گردونواح میں میونسپل کمیٹی نوشکی کے عملہ نے کاروائی کرتے ہوئے کتوں کو تلف کردئیے،
ایکسین کیسکو نوشکی سید کفایت اللہ شاہ سے انجمن تاجران کے صدر ذوالفقار بلوچ کی قیادت میں انجمنِ تاجران نوشکی کی کابینہ نے ملاقات کی وفد میں جنرل سیکریٹری احمد جان مینگل، میر الیاس مینگل،میر اصغر خان بادینی،نیاذ اللہ محمد حسنی اور جہانزیب دوست سمالانی نے شامل تھے وفد نے ایکسین کیسکو کو باذار میں بجلی کے مساہل جن میں ٹرانسفارمرذ کی کمی و دیگر مساہل سے آگاہ کیا ایکسین کیسکو نے وفد کو یقین دھانی کرواہی کہ بازار میں بجلی سے متعلق مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا
نوشکی بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں گوادر کو باڑ لگانے کے خلاف23دسمبرکو احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے اجلاس.منعقد ۔ تمام کارکنوں کو شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،
نوشکی کے سیاسی ڈائری میں ایک اہم مسئلے کو شامل کرینگے۔۔۔
نوشکی کے یونین کونسل مل اور یونین کونسل احمدوال کو تحصیل کادرجہ دینے کا ماضی میں اعلان ہوا تھا مگر تاحال اس اعلان پر عمل درآمد نہ ہوسکا ، سابق صوبائی حکومت کے دورہ میں یہ اعلان قصہ ء پارینہ بن چکا ہے مگر اب موجودہ ایم پی اے نوشکی کو چاہیے کہ وہ نئے تحصیل کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں، نوشکی کی آبادی میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے ، مزید تحصیل، سب تحصیل، یونین کونسل اور وارڈز بنائے جائے اس کے علاؤہ میونسپل کمیٹی کے وارڈز میں اضافہ کیا جائے تاکہ آبادی کے تناسب سے شہری اور دیہی آبادیوں کو انکا حقوق مل سکیں۔۔۔۔
نوشکی کی سیاسی ڈائری آپ کو راسکوہ کے دامن کی جانب سے کیسا لگا، اپنے تجاویز ،آراء، اور مفید مشوروں سے ہمیں آگاہ کریں ، تاکہ مستقبل میں مزید نوشکی ڈائری میں تبدیلی لاسکے، اپنے آراء اور مشورے ہمیں ای میل کریں
brkat.zaib@gmail.com
