سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ اور شو آف ہینڈز؟  صدرمملکت نےریفرنس پردستخط کردیے

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ اور شو آف ہینڈز؟ صدرمملکت نےریفرنس پردستخط کردیے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ الیکشن سے متعلق ریفرنس پر دستخط کردیے۔ صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دیدی ہے جس میں سپریم کورٹ سے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ اور شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے پر رائے طلب گئی ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ سے رائے لینے کی منظوری پہلے پی دے چکی ہے جبکہ کابینہ نے سینیٹ الیکشن مارچ کے بجائے فروری میں شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے آئینی اجازت کی ضرورت ہوگی۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کی مخالفت کی ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا غیر آئینی ہے، انتخابات کی تاریخ کا تعین الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹرز کی مدت 12 مارچ کو رات 12 بجے ختم ہوگی۔ اس قبل سینٹ الیکشن پر جے یو آئی کے امیر اور پی ڈی ایم کے مرکزی رہنماء مولانا فضل الرحمان وفاقی کابينہ کو جاہل قرار دے چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ حکومت آئين کو سبوتاژ کر رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!