کوئٹہ (پ ر ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مذمتی بیان میں بانک کریمہ بلوچ کی شہادت قابل مذمت ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بانک کریمہ بلوچ کا دلخراش واقعہ جو کینیڈا میں پیش آیا وہاں کی حکومت ‘ ارباب و اختیار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس واقعہ کی باریک بینی کے ساتھ مکمل تحقیقات کرائے اور حقائق منظر عام پر لائے جائیں جس کی وجہ سے بانک شہید ہوئیں بیان میں شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے مختلف اوقات میں بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر فورم پر بلوچ حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہیں پارٹی کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کینیڈا کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیتے ہوئے ان انہام المناک واقعے کی شفاف تحقیقات کرے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔






