وفاقی وزيرريلوےاعظم سواتی نےنئی ٹرین چلانے کی خوشخبری دے دی ہے۔ جمعرات کوسماءکےپروگرام نيا دن ميں بات کرتےہوئے اعظم سواتی نے بتایا کہ پاکستان سےبراستہ افغانستان ازبکستان ٹرين چلائی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے ليے ورلڈ بينک نے چار اعشاريہ آٹھ ارب ڈالر فنڈ کی منظوری دے دی ہے،ہوسکتا ہےکہ اسلام آباد سے براستہ استنبول کے بجائے پہلے يہ ٹرين چل پڑے۔ انھوں نے مزیدبتایا کہ منصوبےپرافغانستان،ازبکستان نےدستخط کرديے جبکہ وزیراعظم عمران خان تين چاردن ميں اس معاہدے پردستخط کرديں گے اور ازبکستان کےوزيرٹرانسپورٹ ايک دودن ميں پاکستان پہنچنےوالےہيں ۔ وزيرريلوےنےمزید بتایا کہ اس منصوبےکا 573کلوميٹرطویل ٹريک ہوگا۔وزیرریلوے نےوضاحت کی کہ اس ٹرین سروس سے صرف سامان ہی نہيں بلکہ مسافر بھی جائيں گے اوریہ منصوبہ پاکستان کوساری دنياسےملادے گا۔
