گڑھی خدا بخش(کوہ یار نیوز ) پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے قائد مشر محمود خان اچکزئی نے بے نظیر بھٹو کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جوانسال چیئرمین بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو پیغام دینا چاہتا ہوں بلاول آپ چھوٹے ہیں یہاں پر اجتماع ہر سال منعقد ہوتا تھا لیکن آج کے دن میں کافی فرق ہے آج پاکستانی کی تمام سیاسی جماعتیں جنہیں اسٹیبلشمنٹ نے ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریبان کیا تھا آج نواز شریف کی بیٹی ‘ ولی خان کے پیروکار ‘ مفتی محمود کے کارکن عطاءاللہ مینگل کے کارکن ‘ شہید نواب غوث بخش رئیسانی کے بیٹے سمیت ہم نے سیکھا ہے کہ جب اسٹیبلشمنٹ والے ایک دوسرے کے ساتھ پیٹی بندی کرتے ہیں تو ہم سیاسی جماعتیں کیوں نہ کریں اللہ کی مہربانی ہے کہ آج پاکستان کی وہ سیاسی جماعتیں جو ایک دوسرے کے ساتھ کیا کیا نہیں کرتی تھیں آج مشترکہ جدوجہد کر رہی ہیں آج کا دن سندھیوں ‘ پیپلز پارٹی کیلئے خاص دن ہے کیونکہ آج پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں یہاں جمع ہیں یہاں پاس ہی قبرستان ہے جس ہم قبرستان نہیں کہیں گے کیونکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ‘ ان کی بیٹی بے نظےر بھٹو ‘ دو جواں سال بیٹے یہاں ہیں ان کا گناہ کیا تھا انہوں نے کون سا برا کام کیا تھا ہم یہاں رہنے والے بلوچ ‘ پشتون ‘پنجابی و دیگر اقوام یہ کہتے ہیں کہ انسانوں کا قتل کسی صورت جائز نہیں انسانوں کا قتل اس وقت جائز ہوتا ہے جب کوئی کسی کو ناجائز مارے یا دوسروں کی عزتوں سے کھیلے ان کا قصور کیا تھا ان کا قصور یہ تھا یہ انہوں نے غریب عوام کیلئے وقت کے جابروں کو للکارا تھا شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے ذوالفقار علی بھٹو ‘ ان کے بیٹی ‘ دو جوان سال بیٹے سندھی کیلئے نہیں تمام اقوام کے شہید ہیں آج خوشی اس بات کی ہے کہ سیاسی جماعتیں پی ڈی ایم بنایا ہم یہاں لوگوں کو گلیاں دینے نہیں آئے ہمیں اپنے ماں بہن کی اس جس طرح عزیز ہے اسی طرح دشمن کے ماں ‘ بہن کی عزت عزیز ہے یہ ہمارا ملک ہے جسے کسی نے ہمیں خیرات میں نہیں دیا سندھ دھرتی سندھیوں کی امانت ہے ‘ بلوچ دھرتی بلوچ قوم کی امانت ہے ‘ پشتونخواءوطن پشتونوں کی امانت ہے پانچ دریاﺅں کی زمین پنجاب پنجابیوں کی امانت ہے سرائیکیوں کی زمین سرائیکیوں کی امانت ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا ہے جس کے ہاتھ میں بندوق ہے وہ سیاسی جرگے میں نہیں بیٹھے گا فیصلہ سندھ‘ بلوچ ‘ پنجابی ‘ پشتون دھرتی کرے گی فیصلہ سارا پاکستان کرے گا اس فیصلے کے نتیجے میں منتخب پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہو گی ہر ادارہ اپنے حدود میں رہے گا جو بھی آئین اور اپنے حلف کی پاسداری کرے گا مولانا فضل الرحمان سمیت ہمارے تمام اکابرین ان کو سلوٹ کریں گے بلاول کر ٹرین چلانا نہیں آتا بے نظیر بھٹو کو راکٹ لانچر چلانا نہیں آتا تھا اختر جان مینگل جہاز نہیں اڑا سکتا یہ آپ لوگوں کا کام ہے ہمارا کام سیاست اور وہ بھی عوام کی طاقت سے ہے جمہوریت ہماری سیاسی طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ‘ جتنا نقصان اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو دیا کسی نے نہیں دیا ‘ گیارہ سال ایوب خان ‘ گیارہ سال ایوب خان سمیت دیگر ہے حالات یہاں تک آپ نے پہنچائے ہیں جب پاکستان بنا ڈالر 5 روپے میں تھا پی آئی اے ہمارے وسائل کا تیس فیصد کماتی تھی آج حالات یہ ہے غریب آدمی مر رہا ہے بلوچ کی حالت خطرناک ہے پٹھان اس سے بھی گیا گزارا ہے خدارا پی ڈی ایم کی بات مان لیں پی ڈی ایم ہم نے شوق کیلئے نہیں بنایا ہم آئین کی بالادستی چاہتے ہیں داخلی اور خارجہ سیاست پارلیمان کرے تب پاکستان ایشیاءکا بہترین ملک بن جائے گا آج مجھے سندھی ہم سے وعدہ چاہئے کہ آپ اسلام آباد جا کر استعفیٰ مانگیں گے ڈنڈے ‘ کلہاڑی اٹھا لیں اسلام آباد چلیں ہم بھی آپ کے ساتھ ہوں گے
