بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والی این جی اوز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والی این جی اوز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والی این جی اوز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے بیرونی ایجنڈے پرکام کرنے والی این جی اوز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی فنڈنگ سے چلنے والی این جی اوز سے متعلق رپورٹس پر گفتگو ہوئی ۔کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ غیرملکی فنڈنگ سے چلنے والی غیررجسٹرڈ این جی اوز اپنا ایجنڈا چلا رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے غیررجسٹرڈ غیرملکی فنڈنگ سے چلنے والی این جی اوزپر اہم اجلاس طلب کرلیا،وزیراعظم نے غیررجسٹرڈ این جی اوز کی فنڈنگ اور رجسٹریشن کی تفصیلات طلب کرلیں،غیرملکی فنڈنگ والی غیررجسٹرڈ این جی اوز کے خلاف وزارت داخلہ کوحال ہی میں شکایات ملی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!