ایرانی ڈیزل اور پٹرول  پر پابندی ،  بیک وقت لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے ، سردار زادہ میر عمیر محمدحسنی

ایرانی ڈیزل اور پٹرول پر پابندی ، بیک وقت لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے ، سردار زادہ میر عمیر محمدحسنی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین(محمد بخش بلوچ سے ) ممتاز سیاسی و قبائلی رہنماء سردار زادہ میر عمیر محمدحسنی نے ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی اسمگلنگ پر پابندی کے متعلق ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات اٹھانے سے قبل حکومت لوگوں کے لیے روزگار کے متبادل ذرائع پیدا کرے تاکہ بیک وقت لاکھوں لوگ بے روزگار نہ ہوجائیں. انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی مفاد سے کچھ بھی بالاتر نہیں اور خوشحال بلوچستان کا مطلب ترقی یافتہ پاکستان ہے. ان کا کہنا تھا کہ ہر کام کے کرنے کا ایک طریقہ ہوتا ہے حکومت لوگوں کو اسمگلنگ کی معیشت پر منفی اثرات سے آگاہ کرے اور بعد میں سختی کرے. ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں ہزاروں آسامیاں خالی پڑی ہیں جنہیں شفاف طریقے سے پُر کرنے کی ضرورت ہے. ان سب اقدامات کے بغیر ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ روکنے کی کوشش حکومتی ناکامی ہی تصور کی جائے گی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!