اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے درمیان آج ملاقات طے پا گئی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کےمطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان س ملاقات کریں گی اور ملاقات مولانا فضل الرحمان کے گھر پرشام 7:30 بجے ہو گی ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ملاقات میں پی ڈی ایم اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ ملاقات میں خواجہ آصف کی گرفتاری ، اپوزیشن جماعتوں کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہو گی۔
