مچھ  حملہ بزدلانہ فعل ، ایف سی تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتل گرفتار کرے ، عمران خان

مچھ حملہ بزدلانہ فعل ، ایف سی تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتل گرفتار کرے ، عمران خان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان مچھ میں 11 افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مچھ میں حملہ بزدلانہ اور غیرانسانی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حکومت جاں بحق کان کنوں کو لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،وزیراعظم نے ایف سی کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں ۔ مچھ میں کوئلے کے 11 معصوم کان کنوں کا قابل مذمت قتل انسانیت سوز بزدلانہ دہشگردی کا ایک اور واقعہ ہے۔ایف سی کو حکم دیا گیا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتل گرفتار اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کئے جائیں۔

حکومت متاثرہ خاندانوں کو بالکل تنہا نہیں چھوڑے گی۔ سلح افراد نے کوئلہ فیڈ میں کام کرنے والے کان کنوں کو پہاڑوں پر لے جاکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد کان کن جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق کان کنوں کو فیلڈ سے لے جاکر شناخت کے بعد قتل کیا گیا ، آٹھ لاشیں ایک جگہ جبکہ تین لاشیں دوسری جگہ ملی ہیں ۔ تاہم مارے جانے والے افراد کا تعلق دیگر صوبوں سے ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!