لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منیرہ یامین کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں۔ اہل خانہ کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ آج 7 جنوری دوپہر 2:30 بجے آبائی علاقہ ميں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین کی بيٹی تھيں۔ منيرہ يامين ستی کی تدفین آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ منیرہ یامین ستی کافی دنوں سے کرونا کے باعث وینٹی لیٹر پر تھیں۔ کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد راول پنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم حالت خراب ہونے پر سی ایم ایچ اسپتال راول پنڈی منتقل کیا گیا، جہاں کئی ہفتے علاج کے بعد ان کا کرونا ٹیسٹ تو منفی آگیا تاہم ان کی صحت بہتر نہ ہوسکی اور کئی روز وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔



