راسکوہ کے دامن سے
برکت زیب سمالانی
2018 کے الیکشن کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک انتخابی جلسہ کا انعقاد ہوا تھا ، جس میں بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب کے دوران ضلع نوشکی کے لئے ایک کارڈیو سینٹر ہسپتال کا اعلان کیا تھا مگر اب 2021 ء کا سال شروع ہوچکاہے ابھی تک زمین کے اوپر کوئی دل کا ہسپتال ابھی تک نظر نہیں آرہا ہے، کیا پیپلز پارٹی اپنی وعدہ پورا کریگی یا یہ اعلان بھی قصہ پارینہ بن جائیگی ، بلکہ یہ بن چکاہے، کیا بلوچستان کے صوبائی صدر میر علی محمد جتک، پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج ، پیپلز پارٹی کے سینیٹر حاجی میر محمد یوسف بادینی ، پیپلز پارٹی نوشکی کے ضلعی صدر محمد ابرہیم بلوچ نوشکی کے لئے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اعلان کردہ کارڈیو سینٹر ہسپتال کے تعمیر کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے ،؟ جب بلاول کی جانب سے دل کے ہسپتال کا اعلان ہوا تھا، کیا یہ زبانی اعلان تھا دلوں کو بہلانے کے لئے یا سیاسی اعلان تھا ؟، جو شاہد 2025 ء تک عملدرآمد ہوسکے، ہمارے بلوچستان کے اور رخشان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندے اور ضلعی صدور کیا اس کارڈیو سینٹر ہسپتال کے بنانے میں اپنا بھرپور کردارادا کرینگے؟، تاکہ اس کارڈیو سینٹر کے قیام سے چاروں اضلاع کے عوام کو فائدہ حاصل ہوسکیں اگر جب کہ دوسری جانب دیکھا جائے دل کے امراض کےحوالے سے بہت سے دیرینہ مسائل ہے، اور اکثر لوگ دل کے بیماریوں کی وجہ سے موت کے آغوش میں چلے جاتے ہیں، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سنجیدگی سے کارڈیو سینٹر کے تعمیر کے لئے کوشش جاری رکھیں ، اور پیپلز پارٹی اپنا وعدہ پورا کریں ، تاکہ دل امراض کے حوالے سے علاقائی سطح پر سنجیدگی کے ساتھ جملہ مسائل حل ہوسکیں،
نوشکی، اسسٹنٹ کمشنر ثوبان سلیم دشتی نے سروس کمیشن سے محکمانہ امتحان پاس کرکے گریڈ 18 میں ترقی ہوگئی
10 جنوری کو شیوان ادبی کاروان بلوچستان کے مرکزی کابینہ کے انتخابات، ایم ایم بلڈرز کے مکتب میں آرگنائزر عمران فریق، حمیدفراز، حمدان عدیم، گلزرین ساگر ؤ عمران فرہاد کے سربراہی میں منعقد ہوئے، سرپرست اعلی بابل شاد ، چئیرمین حفیظ مینگل،کنوینر شیخ عتیق حسرت مینگل، انفارمیشن سیکرٹری حفیظ شہزاد،مالیات سیکرٹری :- عرض جان ظہیر، آفس سیکرٹری شاہد شاز،رابطہ سیکرٹری پیر جان مہر، اور جبکہ ثقافت سیکرٹری دانش مینگل
منتخب ہوگئے
میرا قلم خاموش نہیں۔۔۔۔نوشکی بلوچستان کے معروف کالم نگار اور افسانہ نگار پروفیسر غلام دستگیر صابر نے آخر کار اپنی قلم کی خاموشی توڑ دی، انہوں نے اپنے قلم کی زبان سے دردناک اسٹوری لکھنا دربارہ شروع کردی ہے جس سے ان کے چاہنے والوں اور پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ان کی کالم کو گندار میڈیا کی جانب سے اتوار کی روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، گزشتہ ہفتے کے ہم نے نوشکی کے سیاسی ڈائری میں پروفیسر غلام دستگیر صابر کے بارے میں لکھا تھا کہ پروفیسر غلام دستگیر صابر کا قلم آخر خاموش کیوں۔۔۔۔؟
اور انکے کالم نہ لکھنے کے وجوہات جاننے کی کوشش کی تھی کہ صابر صاحب کا قلم کیوں خاموش ہے انکے چاہنے والے انکے کالموں کی بےصبری سے انتظار کررہے ہیں، نوشکی کی سیاسی ڈائری میں صابر صاحب کے بارے میں لکھنے کے بعد سبھی قارئین انکی جانب متوجہ ہوگئے، اور سوشل میڈیا پر ایک بحث شروع ہوگئی کہ صابر صاحب کا قلم کیوں خاموش ہے،؟ مختلف حوالوں سے حمایت میں اور تنزیہ کمنٹس کیئے گئے، لیکن صابر صاحب کا قلم آج پھر لکھنا شروع کردیا ہے امید ہے اب کا یہ سلسلہ بند نہیں ہوگا، اور اپنے قلم کے زریعے مظلوموں کی آواز بنیے گی ، شکریہ پروفیسر غلام دستگیر صابر کہ آپ نے ایک بار پھر لکھنا شروع کردیا ۔۔۔۔۔۔
نوشکی پریس کلب کے صحافیوں کا سالانہ اسٹڈی ٹور،گوادر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر پریس کلب نوشکی حاجی طیب یلانزئی کے قیادت میں سالانہ ٹور کے لئے صحافی برادری نوشکی سے 4 جنوری کو گوادر کے لئے روانہ ہوگئی، جوخاران، بسیمہ ، پنجگور ، تربت ، گوادر، جیونی، پسنی، اورماڑہ، کنڈ ملیر، ، لیاری ،وندر، گڈانی، حب چوکی اور کراچی سمیت دیگر شہروں کے مطالعاتی دورے کئیے مختلف پریس کلبوں، لائبریریوں، تفریحی اور تاریخی مقامات سمیت ساحل سمندر اور اہم شخصیات سے ملاقات کئیے ، مطالعاتی ٹور میں پریس کلب نوشکی کے صدر حاجی طیب یلانزئی ،نائب صدر ظہور گل جمالدینی، جنرل سیکرٹری مالک عدیل مینگل، جوائنٹ سیکرٹری غلام رسول جمالدینی، پریس اینڈ فنانس سیکرٹری برکت زیب سمالانی، آفس سیکرٹری عبدالقادر بادینی ، سینئر صحافی حاجی سعید بلوچ، ایم ابرہیم بلوچ، صادق بادینی، صلاح الدین بلوچ اور داؤد مینگل ہمراہ تھے،
پریس کلب نوشکی کے صحافیوں کا وفدایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن بادل دشتی سے ان کے دفتر خاران میں ملاقات کی ،اس موقع پر تعمیراتی کام،سماجی مسائل بلخصوص پبلک سروس کمیشن میں رخشان ڈویژن کے پوسٹ شامل نہ کرنے سے متعلق چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو لیٹر لکھنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔۔۔۔
رخشان ڈویژن کے ایڈیشنل کمشنر بادل دشتی نے کہاہے کہ رخشان ڈویژن کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں ترقیاتی کام جاری ہے، رخشان ڈویژن کے پبلک سروس کمیشن، میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کے سیٹوں کے لئے لیٹر لکھ دیا گیا ہے، تاکہ رخشان ڈویژن کے لئے سیٹوں کو مختص کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشکی پریس کلب کے صحافیوں سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران کیا ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن بادل دشتی نے مزید کہاکہ ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں سپورٹس کمپلیکس، ودیگر محکموں کے ترقیاتی کام جاری وساری ہیں، رخشان ڈویژن کے تمام اضلاع میں امن وامان کی بہتر صورتحال ہے، ڈویژنل سیٹوں کے بحالی کے لئے کوششیں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت ہماری اولین فرائض میں شامل ہیں، ڈویژن کے چاروں اضلاع کے عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، کمشنرافس لیول کے جو بھی کام ہوتے ہیں ان میں تاخیر نہیں ہوتی، انہوں نے کہاکہ صحافت ملک کے چوتھا ستون ہیں نوشکی کے صحافیوں کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے ، اسٹڈی ٹورپر صحافیوں کی جانے سے انہیں اپنے علاقے سے باہر دیگر علاقوں کو بہتر طریقے سے دیکھنے کا موقع مل جاتا ہے، کیونکہ اسٹڈی ٹوور سے مفید معلومات انسان کو مل جاتے ہیں اپنے علاقہ کو دیگر علاقوں سے موازنہ کرسکتے ہیں، اس موقع پر صدر پریس کلب حاجی طیب یلانزئی نے کہاکہ نوشکی کے صحافیوں کا کوشش رہا ہے کہ علاقائی مسائل کو اجاگر کیا جائے تاکہ عوامی مسائل حل ہوسکیں، رخشان ڈویژن کے مسائل کے حل کے لئے سیاسی پارٹیوں اور منتخب نمائندوں کو اپنا کردار ادا کریں، تاکہ ڈویژن کے چاروں اضلاع کے عوام کو ریلیف مل سکیں ۔علاوہ ازیں رخشان ڈویژن کے ایڈیشنل کمشنر بادل دشتی نے نوشکی پریس کلب کے صحافیوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ بھی دیا ،
علاؤہ ازیں نوشکی پریس کلب کے صحافیوں نے مقامی ریسٹ ہاؤس خاران میں خاران پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ ملاقات کیئے، اور علاقائی صحافت پر تبادلہ خیال کیا گیا،
نوشکی ۔ایکسئین پی ایچ ای نادر گچکی نے گزشتہ روز درزی چاہ کا دورہ کیا اور درزی چاہ واٹر سپلائی کے نامکمل کام کا معائنہ کیا اس موقع پر سابق وائس چئیرمین یونین کونسل ڈاک منصور مینگل اور عبدالمالک مینگل نے ایکسئین کو واٹر سپلائی کے نامکمل اور ناقص کام اور معیار کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ایکسئین پی ایچ ای نادر گچکی نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام سولر پلیٹیس مکمل طور پر آبنوشی ٹیوب ویل کو فراہم کئے جائیں گے جبکہ کمرے کی تعمیر بھی کی جائے گی پائپ لائن اور واٹر ٹینک کی تعمیر بھی جلد مکمل کی جائے گی ۔
نوشکی میں سوشل میڈیا پر گزشتہ روز کچکی چاہ لیویز چیک پوسٹ کے حوالے سے ویڈیو منظر عام پر آگئی جو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی، اس ویڈیو کے حوالے سے
نوشکی انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے سوشل میڈیا میں نوشکی کچکی لیویز چیک پوسٹ کے حوالے سے جو ویڈیو وائرل ھو کر گردش کر رہی ہے یہ پرانی ویڈیو ہےجو کچکی میں ایک روڑ بلاک کےدروان فاطرالعقل شخص جو سڑک پر سونے کی کوشش کر کے روڑ بند کئے ھوئے ہے جس کو سڑک سے لیویز اہلکار ڈرا دھمکا کر زبردستی ہٹا رہے تاکہ آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک کو رواں دواں رکھا جا سکے جو کہ مختلف سوشل میڈیا گروپوں میں مختلف عنوان کے ساتھ چلائی جا رہی جسکا حقیقت سے دور کا تعلق بھی نہیں نوشکی انتظامیہ نے سوشل میڈیا گروپس کے ایڈمن حضرات کو متنبہ کرتے ھوئے کہا ہے کہ بلا تصدیق کسی بھی نیوز کو وائرل کر کے غیر مصدقہ خبروں کو نہ پھیلائے تاکہ غلط فہمیاں پیدا نہ ھو
تلاش میں مدد کی اپیل ،
نوشکی کے دو نوجوان گھر سے 2 جنوری کو بازار کی طرف نکلے تھے مگر واپسی پر گھر نہیں پہنچے ہیں ، سلال خان ولد نزیر احمد بادینی اور ریحان خان ولد شوکت علی بادینی ساکن کلی شریف خان نوشکی گزشتہ 2 جنوری سے لاپتہ ہے، انکے تلاش میں مدد اور بازیابی کے لئے دعا کی اپیل کی گئی ہے، رشتہ داروں کا گندار میڈیا سے بات چیت
نوشکی :الفتح پینل کے سربراہ سردار فتح محمد حسنی کی اپنے وفد کے ہمراہ جمالدینی ہاوس خلق جمالدینی آمد نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر سردار آصف شیر جمالدینی سے ملاقات اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال خصوصاً علاقائی سیاسی امور اور قبائلی رنجشیں غور آئے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نیشنل پارٹی کے رخشان ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ صوبائی یوتھ سیکرٹری آغا رب نواز شاہ تحصیل صدر ایم رمضان حسنی ڈسٹرکٹ سوشل میڈیا سیکرٹری سنگت قادر بلوچ الفتح پینل کے رہنماؤں حاجی ادریس حسنی امیر بخش حسنی محمد حیات حسنی مجاہد حسنی ملک فتح محمد حسنی حاجی حضور بخش حسنی اللہ داد حسنی چیرمین عبدالکریم حسنی نیاز اللہ حسنی مفتی عبدالمجید حسنی اور دیگر موجود تھے
تحصیلدار نوشکی امتیاز بلوچ کا نوشکی سے ٹرانسفر ہوگیا اسکی جگہ بابو ظریف تحصیلدار نوشکی تعینات ہوگئے ، امتیاز بلوچ ایک قابل آفیسر تھے جنکے نوشکی میں عوامی خدمات بہت زیادہ ہے جنہوں نے بی ایریا میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے اہم کردار ادا کئیے نوشکی کے عوام انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی، جبکہ نئے تحصیلدار نوشکی بابو ظریف بھی اپنے پشاورانہ صلاحیتوں سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، اور بی ایریا میں امن وامان کو برقرار رکھنے میں اپنے فرائض سر انجام دینگے ۔۔۔
نوشکی۔ نومنتخب ڈسٹرکٹ ذکواۃ چیرمین سردار علی جان مینگل نے اپنے عہدے کا چارج سنھبال لئیے، نوشکی کے زکوٰۃ آفس میں مولانا محمد قاسم مینگل۔احمد اللہ شاہ۔سردار چنگیز خان زگر مینگل۔مولوی غلام فاروق سرپرہ و دیگر قبائلی عمائدین نے نئے ڈسٹرکٹ زکوٰۃ چئیرمین سردار علی جان مینگل کو کرسی پر بٹھا دئیے، ،اس موقع پر بی این پی کے ضلعی صدر میر عطاء اللہ مینگل۔ حاجی مینر احمد مینگل ۔اظہار الحق محمد حسنی۔اعظم مینگل و دیگر موجود تھے،
نوشکی۔ رواں ہفتے لیویز فورس نے کلی قبول اور ہزار جفت ڈاک کے مقام سے لاش برآمد کر لئیے جن کو شناخت کے لئے ڈی ایچ کیو سول ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا،
نوشکی بی آر ایس پی بلوچستان کے زیراہتمام نوشکی کے یونین کونسل انام بوستان اور سٹی کے مختلف کلیوں کے معذور افراد کو مصنوعی ٹانگ اور ہاتھ لگوانے کے حوالے سے ان کی پیمائش کی جارہی ہے ،میڈیکل ٹیم میں الھاجری الخدمت ہسپتال کوئٹہ کے ماہر ڈاکٹر ساروان بصیر اچکزئی ،محمد خان ،عبدالغفار، نظام الدین شامل ہیں، نوشکی سے سماجی کارکن و سکرٹری کاسپ نوشکی یوسف بلوچ، بی آر ایس پی کے عبدالباری بڑیچ ٹیم کے ہمراہ مختلف یونین کونسلز جن میں یونین کونسل ڈاک، یونین کونسل احمد وال، اور یونین کونسل کیشنگی شامل ہیں، ان تمام یونین کونسلز کے اسپیشل پرسنز( معذور افراد ) کو مصنوعی ٹانگ اور ہاتھ لگوایا جائے گا، ان تمام یونین کونسلز کے سابق ڈسٹرکٹ ممبرز اور سابق کونسلر سے اپیل ہے کہ اپنے علاقے کے معذور افراد کی رسائی کاسپ نوشکی کے جنرل سیکریٹری یوسف بلوچ سے جلد از جلد کروائے تاکہ ان کی مصنوعی ٹانگ اور ہاتھوں لگوانے کے لئے ان کی پیمائش کی جائیں ۔
ڈاکٹر مشتاق احمد مینگل ڈپٹی ڈی ایچ او نوشکی تعینات ہوگئے عوامی حلقوں کا خیرمقدم،
نوشکی۔ڈائزئی بادینی کے دو فریقین کے درمیان تصفیہ ہوگیا فریق اول امیر محمد بادینی۔غلام مصطفیٰ بادینی و دیگر فریق دوئم ماسٹر نوروز بادینی۔ملک اللہ بخش بادینی و دیگر شیر و شکر ہوگئے اس موقع پر حاجی عبدالسلام بادینی و دیگر موجود تھے۔
نوشکی نیام درگی کے ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما ملک عزت اللّه محمدحسنی و جورکین کے سماجی رہنما شیرجان محمدحسنی نے برادری اور ساتهیوں سمیت الفتح پینل سے علیحدگی اختیار کرلیا. دونوں سیاسی و قبائلی رہنماؤں نے کہا کہ اب ہم سیاسی فیصلہ کرکے الفتح پینل سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کر دئیے جبکہ اپنے مستقبل کے سیاسی وابستگی کا دوستوں اور رشتہ داروں کی مشاورت سے جلد اعلان بھی کریں گے.
ڈی۔ سی نوشکی کیپٹن ر جمیل احمد سے انجمن تاجران کے صدر ذوالفقار بلوچ کی قیادت میں انجمنِ تاجران نوشکی کی کابینہ نے ملاقات کی وفد میں جنرل سیکریٹری احمد جان مینگل، میر الیاس مینگل،میر اصغر خان بادینی،نیاذ اللہ محمد حسنی اور جہانزیب دوست سمالانی شامل تھے وفد نے ڈی سی نوشکی کو بازار کے جملہ مسائل سے اگاہ کیا ڈی سی نوشکی نے وفد کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کروائی۔
نوشکی۔واپڈاھائیڈرویونین نوشکی ڈویژن،نوشکی سب ڈویژن،ڈویژن آفس کے عہدیدار اور محنت کش ساتھیوں نے نجکاری،مہلک حادثات میں اضافہ،بھرتی میں تاخیر،مہنگائی کے خلاف،پنشین اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا اور مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا گیا
نوشکی۔بی آر ایس پی کے زیر اہتمام اور کاسپ نوشکی کے مدد سے الھاجری الخدمت ہسپتال کوئٹہ کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نوشکی کے یونین کونسل ڈاک میں مختلف معذور افراد( بچے ، بچیوں ) کی چیک اور مصنوعی اعضاء فراہم کرنے کے لئے ان کی پیمائش لی گئی، یونین کونسل ڈاک کے علاقے جن میں زاروچاہ، عمر شاہ، کلی دوستین اور عیسی چاہ میں یہ سروے کی گئی، ان مصنوعی اعضاء سے معذور افراد کو چلنے پھرنے میں کافی آسانی ہوگی۔اور ان کی ہاتھ اور پیروں کی ٹھڑا پن دور ہوگا۔
نوشکی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء میر پسند خان ماندائی نے ایم پی اے نوشکی بابو میر محمد رحیم مینگل کے فنڈز سے کلی نوکجو کے لیے ایک 100kv ٹرانسفارمر کا افتتاح کیا اور انھوں نے کہا کہ ایم پی اے نوشکی بابو میر محمد رحیم مینگل نے پارٹی کے یونٹ دوستوں کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا آج واپڈا نے ایسے بی این پی کلی نوکجو یونٹ کے عہدیداروں کے تجویز پر اس کے جگہ پر نصب کردیا گیا ہم بی این پی کلی نوکجو یونٹ کی طرف سے ایم پی اے نوشکی اور پارٹی کے دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے ہمارے تجویز کو اہمیت دیتے ہوئے کلی کے ٹرانسفارمر منظور کروایا۔
کلی نوکجو نوشکی کے سماجی رہنماء شیر علی مینگل . اختر محمد مینگل. عبدالحئ مینگل. ظہیر مینگل. حفیظ لانگو. برکت علی مینگل. علی حیدر مینگل نے بلوچستان عوامی پارٹی نوشکی کےضلعی جنرل سیکرٹری و لانگو یوتھ فورس کے چئیرمین میر عبدالرحمن لانگو کا شکریہ ادا کیا جنکے ذاتی کوشش سے واپڈا ڈپارٹمنٹ کوئٹہ سے ہمارے کلی کے پرانے ٹرانسفارمر کو چینج کرکے نیا ٹرانسفارمر لیا ہے. جنکا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں
نوشکی خلق غریب آباد میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے،جس سے گیس صارفین کو سخت مشکلات اور مصائب کا سامنا ہے، مکینوں نے شکایت کی ہے کہ صرف کلی غریب آباد کو مکمل گیس نہیں مل رہی ہے گیس پریشر انتہائی ناقص اور کم ہے گیس انتظامیہ اس کا فوری نوٹس لے لیں
