وزیراعظم اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد‘اپوزیشن کے پارلیمانی رہنمائوں کا اہم اجلاس طلب

وزیراعظم اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد‘اپوزیشن کے پارلیمانی رہنمائوں کا اہم اجلاس طلب

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ان ہاو¿س تبدیلی کے اعلان کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سر جوڑ لیے ہیں۔ اس سلسلے میں اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماو¿ں کا ان ہاو س تبدیلی کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کی سطح پرحکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے جاری ہیں۔پرویز خٹک کے اپوزیشن رہنماو¿ں کے ساتھ رابطے ہیں جبکہ پارلیمانی کارروائی پر حکومت اور اپوزیشن میں اختلاف برقرار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن نے اپنے مطالبات پر تحریری ضمانت طلب کرلی ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے برابر وقت طلب کرلیا، قومی اسمبلی کوایڈوائزری کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جبکہ اپوزیشن نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ نہیں کیا، خورشیدشاہ اور خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کا بھی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔اپوزیشن نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ معاہدے پر عمل نہ ہونے پر آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے، واک آو¿ٹ کر کے اجلاس نہ چلانے کی کوشش کی جائے گی، قومی اسمبلی کے اجلاس میں کورم کی نشاندہی کرائی جائے گی۔ اپوزیشن اپنے مطالبات پرویز خٹک کو پیش کرے گی، ان ہاو¿س تبدیلی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!