آبنائے ہرمز کا متبادل تیار، متحدہ عرب امارات کا نئی بندرگاہ بنانے کا فیصلہ

آبنائے ہرمز کا متبادل تیار، متحدہ عرب امارات کا نئی بندرگاہ بنانے کا فیصلہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دبئی : متحدہ عرب امارات نے آبنائے ہرمزکو بائی پاس کرنے کیلئے نئی بندرگاہ کا فیصلہ کرلیا۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق تحدہ عرب امارات نے دبئی کی بندرگاہوں پر انحصار کم کرنے اور آبنائے ہرمز کے متبادل تجارتی راستے کی تیاری کے لیے مشرقی ساحلی ریاست فجیرہ میں نئی کثیرالمقاصد بندرگاہ قائم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت نہ صرف فجیرہ میں نئی بندرگاہ تعمیر کی جائے گی بلکہ موجودہ پورٹ آف فجیرہ میں ایک جدید کنٹینر ٹرمینل بھی قائم کیا جائے گا، تاکہ درآمدی اور برآمدی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جا سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد دبئی کی جبل علی پورٹ پر انحصار کم کرنا اور ایسی متبادل بندرگاہ تیار کرنا ہے جہاں سے بحری تجارت آبنائے ہرمز سے گزرے بغیر جاری رکھی جا سکے۔ برطانوی اخبار کے مطابق حالیہ مہینوں میں امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت متاثر ہوئی، جس کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنی تجارتی اور اقتصادی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متبادل راستوں پر توجہ دینا شروع کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!