بیجنگ : چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے ایران کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر کارروائیاں بند کریں، مشکلات پر قابو پائیں، رکاوٹیں دور کر کے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں۔ بیان میں امریکہ اور ایران بات چیت کے ذریعے ایک جامع امن معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کریں۔ چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین نے بین الاقوامی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ ان کوششوں کی مسلسل حمایت جاری رکھے۔






