پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے نئی پٹرولیم پالیسی مسترد کردی، ہڑتال کی دھمکی

پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے نئی پٹرولیم پالیسی مسترد کردی، ہڑتال کی دھمکی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے نئی پٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مجوزہ پٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کرتے ہیں، اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ ہفتے احتجاج اور ہڑتال پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، مسائل کا بوجھ پٹرول پمپ مالکان پر نہ ڈالا جائے، او ایم سیز کے ساتھ ریٹ طے کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان شدید تحفظات کا شکار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!