چاغی میں ایف سی بلوچستان کی کارروائی، 76 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

چاغی میں ایف سی بلوچستان کی کارروائی، 76 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چاغی:ایف سی بلوچستان (ساوتھ) نے ضلع چاغی کے سرحدی علاقوں دالبندین، تفتان اور ماشکیل میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی ایک کوشش ناکام بنا دی اور مجموعی طور پر 76 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق گرفتار افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تمام غیر قانونی افغان باشندوں کو افغانستان واپس بے دخل کر دیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں، جبکہ سرحدی علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ غیر قانونی آمدورفت اور انسانی اسمگلنگ کی ہر کوشش کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!