پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹس میں نورین نیازی کو 20 جولائی کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فیک نیوز سے قومی ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز سوشل میڈیا پر نورین نیازی کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی، جس میں ان کی جانب سے افواج پاکستان پر تنقید کی گئی تھی۔ نورین نیازی کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ عمران خان اور ان کے خاندان کی طرف سے پاکستان کے لیے کوئی خیر ہو ہی نہیں سکتی۔






