سہ ملکی دفاعی معاہد ہ مسلم دنیا کے لیے ایک نئے اور مضبوط دفاعی و تزویراتی دور کا آغاز ہے، بخت محمد کاکڑ

سہ ملکی دفاعی معاہد ہ مسلم دنیا کے لیے ایک نئے اور مضبوط دفاعی و تزویراتی دور کا آغاز ہے، بخت محمد کاکڑ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ :صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ مسلم دنیا کے لیے ایک نئے اور مضبوط دفاعی و تزویراتی دور کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب تین اہم برادر اسلامی ممالک ہیں، جن کے درمیان پہلے ہی مذہبی، تاریخی، معاشی اور دفاعی تعلقات موجود ہیں۔ تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ ان تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت، ترکیہ کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور سعودی عرب کی معاشی و تزویراتی اہمیت ایک دوسرے کے لیے بڑی طاقت بن سکتی ہے۔ یہ تعاون خطے میں امن، استحکام اور اجتماعی دفاع کے تصور کو تقویت دے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت تیزی سے تبدیل ہونے والے جغرافیائی و سیاسی حالات سے گزر رہی ہے، ایسے میں مسلم ممالک کا اپنے دفاع اور سلامتی کے لیے باہمی تعاون بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا اتحاد خطے میں ایک متوازن اور مو¿ثر دفاعی قوت کے طور پر سامنے آ سکتا ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ یہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ تینوں ممالک کی اجتماعی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی امن کے تحفظ کے لیے ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں دفاعی تعاون، جدید ٹیکنالوجی، تربیت اور مشترکہ حکمت عملی کے نئے راستے کھلیں گے۔ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ تاریخی پیش رفت آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط، محفوظ اور باہمی تعاون پر مبنی خطے کی بنیاد ثابت ہوگی۔ یہ واقعی نئی تاریخ کا آغاز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے