عمران خان صحت مند ہونے کے بعد دوبارہ جیل جائیں گے، طلال چوہدری

عمران خان صحت مند ہونے کے بعد دوبارہ جیل جائیں گے، طلال چوہدری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان صحت مند ہونے کے بعد وہی جائیں گے جہاں سے اسپتال آئیں گے، یعنی وہ دوبارہ جیل جائیں گے تھے، حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے میں کوئی سازش یا منصوبہ بندی نظر نہیں آرہی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ دعا ہے بانی پی ٹی آئی صحت مند ہوں، ان کے علاج اور سہولیات پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف کے ظرف میں زمین آسمان کا فرق ہے، نواز شریف سیاسی مخالفین کو صرف سیاسی مخالفین سمجھتے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹروں کا بورڈ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا باقاعدگی سے معائنہ کرتا ہے اور اس معاملے میں کبھی کوتاہی نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کے اختیار پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، عدالت نے جو فیصلہ دیا ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جہاں سے آئیں گے، صحت مند ہونے کے بعد وہیں جائیں گے۔
طلال چوہدری نے عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کیس میں سزا یافتہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقاتیں اس لیے نہیں ہوئیں کیونکہ پی ٹی آئی نے ملاقاتوں کو ملک کے خلاف بیانیہ بنانے کے لیے استعمال کیا۔ طلال چوہدری کے مطابق حکومت کو بانی پی ٹی آئی کے علاج اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم ملاقاتوں کے معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو این آر او بنادیا گیا ہے، پی ٹی آئی نے خود کہانیاں بنائیں، اسے سپریم کورٹ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے میں کوئی سازش یا منصوبہ بندی نظر نہیں آرہی۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت فیصلے پر اس لیے عمل کرنا چاہتی ہے کہ کوئی نہ سمجھے کہ حکومت بیماری کو ہتھیار بنارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرتسلیم خم کرنے کے بعد حکومت نے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے