آزاد کشمیر میں غیرمنتخب شخص کی بطور وزیراعظم نامزدگی، اعظم نذیر تارڑ کا مؤقف سامنے آگیا

آزاد کشمیر میں غیرمنتخب شخص کی بطور وزیراعظم نامزدگی، اعظم نذیر تارڑ کا مؤقف سامنے آگیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

آزاد کشمیر میں غیرمنتخب شخص کو وزیراعظم نامزد کیے جانے سے متعلق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مؤقف سامنے آگیا۔
اعظم نذیر تارڑ سے سوال کیا گیا کہ عوام نے جس شخص کو ووٹ دے کر منتخب نہیں کیا، کیا مسلم لیگ ن اسے آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنا رہی ہے؟
وفاقی وزیر قانون نے جواب دیا کہ اس سوال کا بہتر جواب ان کی سیاسی ٹیم دے سکتی ہے، کیونکہ یہ سیاسی فیصلے ہوتے ہیں اور ان کے لیے کوئی لکھے پڑھے مخصوص قواعد نہیں ہوتے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وہ قانون کے طالب علم ہیں، اگر ان سے قانونی پہلو سے پوچھا جائے تو ان کا مؤقف ہے کہ اگر آزاد کشمیر کا آئین اور قانون کسی شخص کو وزیراعظم بننے سے منع نہیں کرتا تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ معاملے کا سیاسی پہلو سیاسی ٹیم بہتر طور پر بیان کرسکتی ہے، جبکہ قانونی اعتبار سے آئین و قانون کی پابندی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے منصب کے لیے پارٹی کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے