کراچی:پاکستان کے معدنی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جاپان کی معروف کمپنی سومیٹومو کارپوریشن نے پاکستان کے معدنی ذخائر اور نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے پر آمادگی ظاہر کردی۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مو¿ثر سہولت کاری کے نتیجے میں سامنے آنے والی اس پیش رفت کو پاکستان کے معدنی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے وسیع معدنی وسائل جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کے تحفظ، خصوصی سیکیورٹی انتظامات اور پالیسی استحکام پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔سومیٹومو کارپوریشن پاکستان میں موجود معدنی ذخائر، ان سے متعلق جاری منصوبوں اور مستقبل کے ممکنہ منصوبوں کا جائزہ لے گی، جس کے بعد سرمایہ کاری کے مواقع اور منصوبوں میں شمولیت کے امکانات کا تعین کیا جائے گا۔حکام کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل کی ترقی، سرمایہ کاری کے لیے بہتر سہولت کاری اور پالیسیوں میں تسلسل ملک کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش مارکیٹ بنانے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔حکومت کے مطابق معدنی شعبے میں سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ معدنی وسائل کی تلاش، ترقی اور مو¿ثر استعمال میں بھی مدد ملے گی۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو درپیش رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، جبکہ جاپانی کمپنی کی جانب سے پاکستان کے معدنی شعبے کا جائزہ لینے کے فیصلے کو ان کوششوں کا اہم نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق پاکستان کے معدنی وسائل میں موجود وسیع امکانات کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے سامنے اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور مستقبل میں مزید غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی توقع ہے۔






