نیویارک: ڈرونز سے جڑواں ٹاورز کی شبیہ بنا کر نائن 11 حملوں میں نشانہ بننے والوں کو خراج عقیدت

نیویارک: ڈرونز سے جڑواں ٹاورز کی شبیہ بنا کر نائن 11 حملوں میں نشانہ بننے والوں کو خراج عقیدت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نیویارک نے بدھ کی رات نیویارک ہاربر پر شاندار ڈرون لائٹ شو کے ذریعے 11 ستمبر کے حملوں کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا جس میں حملوں میں ہلاک ہونے والے ہر فرد کے لیے ایک کے حساب سے 2,977 روشن ڈرونز کے ذریعے جڑواں ٹاورز کی شبیہ بنائی گئی۔ ’نیویارک ہاربر پر 2,977 روشنیاں‘ کے عنوان سے اس نمائش میں روشنیاں دریائے ہڈسن پر بلند ہوئیں اور پھر مکمل تعمیراتی پیمانے پر جڑواں ٹاورز کی شکل میں جمع ہو گئیں۔ یہ مفت عوامی تقریب جمعہ کو ہونے والی 25 ویں برسی کی یادگاری تقریب سے 2 دن پہلے منعقد ہوئی۔ منتظمین نے دعویٰ کیا کہ یہ فن پارہ 9/11 کمیونٹی کے ارکان جیسے متاثرین کے اہلخانہ، زندہ بچ جانے والوں اور فرسٹ ریسپانڈرز سے مشاورت سے تیار کیا گیا تھا۔ ان میں برینڈا برک مین، جو ایف ڈی این وائی کی فرسٹ ریسپانڈر اور آرٹسٹ ہیں، ٹیری اسٹراڈا، جو 9/11 فیملیز یونائیٹڈ کی صدر ہیں اور جم اسمتھ جن کی اہلیہ این وائی پی ڈی آفیسر موئیرا اسمتھ اس حملے میں ہلاک ہو گئی تھیں شامل ہیں۔ یہ پہلے سے موجود ’ٹریبیوٹ ان لائٹ‘ تنصیب کے اضافی حصے کے طور پر پیش کیا گیا جس میں ٹاورز کی علامت کے طور پر 2 کالموں میں 88 عمودی سرچ لائٹس لگائی گئی ہیں۔ برک مین نے کہا کہ نیویارک شہر کے منظر نامے کی طرح تاریخ کی یاد اور سمجھ بھی مسلسل تبدیلی سے تشکیل پاتی ہے اور اس کی عکاسی کرتی ہے لیکن فن ایک نسل سے دوسری نسل تک ماضی کے واقعات کی معلومات، احساسات اور تفہیم کو پہنچانے میں مدد دے سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 کروڑ امریکی اتنے کم عمر ہیں کہ انہیں 9/11 یاد نہیں؛ اس لیے امید ہے کہ یہ مستقبل کی نسل کے لیے تعلیمی ثابت ہوگا۔ یہ یادگاری تقریب ایک سیاسی تنازعہ کے تناظر میں سامنے آئی ہے کیونکہ نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی کو رمزی قاسم کو چیف لیگل کونسل مقرر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ممدانی نے کہا کہ یہ ہفتہ متاثرین کے اہلخانہ اور فرسٹ ریسپانڈرز کے لیے وقف ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے