اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے ممکنہ نفاذ کے معاملے پر وفاقی سطح پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم آئینی، قانونی اور پارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہونے والے پسِ پردہ رابطوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا، جبکہ پیپلز پارٹی کے وفد سے ہونے والی ملاقات اور اس میں زیرِ بحث آنے والے امور کی تفصیلات بھی وزیراعظم کے سامنے رکھیں۔ملاقات کے دوران قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کی طلبی کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی اور پارلیمانی امور سے متعلق مختلف پہلوو¿ں کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں وفاقی حکومت کی جانب سے آئینی و قانونی آپشنز پر غور جاری ہے، جبکہ صوبے کے حوالے سے وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ جلد متوقع ہے۔تاہم ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت مشاورت اور متعلقہ آئینی و قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جانے کا امکان ہے






