کوئٹہ:ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و بھائی چارے کی فضاءکو برقرار رکھنے کے لیے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام تاجروں شہریوں اور اسٹیک ہولڈرز کو حسب روایت اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا، پولیس نے نہ صرف محرم الحرام بلکہ اس کے بعد تک کے ایام کے لئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاری عبدالرحمن نورزئ،علامہ شیخ جمعہ اسدی،ڈاکٹر عطا الرحمن،علامہ مقصود ڈومکی،آغا ہاشم موسوی،عصمت اللہ سالم، شیخ محمد موسٰی، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید دا¶د آغا،جواد رفیع،قاسم حسینی، مرزا طاہر ایڈوکیٹ مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندوں عبدالرحیم کاکڑ، امرالدین آغا،اللہ داد ترین، سیدقیوم آغا ،سابق ناظم و کونسلر میر اسلم رند، سابق کونسلر محمد رضا و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان، ایف سی کے بریگیڈیئرعرفان اور سئنیر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بحالی امن کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماءکی مشاورت سے جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے اس ضمن میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جامع حکمت عملی مرتب کر لی ہے علماءکرام تاجر تنظیموں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کو امن کی بحالی کے لیے ماضی کی طرح امسال بھی اپنا مذہبی روا داری اور بھائی چارے کی فضاءکو برقرار رکھنے کے لیے ہر ایک کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گاامن دشمن عناصر کی سازشوں کو اتحاد،بھائی اخوت کو مزید مضبوط کرتے ہوئے ان کے مزموم عقائدکو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بلوچستان میں بحالی امن کے لیے ایف سی اور تمام اضلاع کی انتطامیہ بھی پولیس کے شانہ بشانہ رہے گی بحالی امن کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ایڈیشنل آئی جی پولیس نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران علماءکرام تاجر تنظیموں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے امن دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا اور بلوچستان کی روایتی رواداری اور بھائی چارے کی فضاءکو برقرار رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے جلسہ و جلوس کے دوران کورونا وائرس سے متعلق مروجہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہایت ضروری ہے کیونکہ کورونا وائرس کم ضرور ہوا ہے لیکن یہ ختم نہیں ہوا اور ذرا سی بے توجہی اس کے دوبارہ پھیلا¶ کا سبب بن سکتی ہے کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان نے اجلاس کو بتایا کہ محرم کے جلوس کے روٹس پر لائٹنگ اور ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور کوئٹہ انتظامیہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تمام تر ضروری انتظامات کو حتمی شکل دے گی انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بحالی امن کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا اتفاق رائے اور تعاون قابل ستائش ہے۔






