کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی ‘ ملک ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ‘ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری ‘ پی اے سی کے چیئرمین اختر حسین لانگو ‘ شکیلہ نوید دہوار ‘ شمائلہ اسماعیل ‘ضلعی صدر ایم پی اے احمد نواز بلوچ ‘ بی این پی نصیر آباد کے ضلعی صدر میر محمد اسماعیل مینگل ‘ کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز ‘ سیکرٹری اطلاعات یونس بلوچ ‘ ٹکری شفقت لانگو ‘ فیض اللہ بلوچ ‘ دوست محمد جتک ‘ بسم اللہ بلوچ اور پارٹی وفد نے گزشتہ روز پریس کلب کوئٹہ کے سامنے تحریک بحالی بی ایم سی کے احتجاجی کیمپ جا کر اظہاریکجہتی کی اور کہا کہ تحریک بحالی بی ایم سی جو کئی ماہ سے اپنے جائز حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہیں انہوں نے بی ایم سی کے مین گیٹ سے اپنے تحریک کا آغاز کیا تو وہاں بھی کئی دن احتجاج پر بیٹھے رہے اس کے علاوہ انہوں نے پریس کلب ‘ بلوچستان اسمبلی ‘ ہاکی چوک کے سامنے بھی اپنے حقوق کیلئے احتجاج کیا حکام بالا ‘ ارباب واختیار کی توجہ مبذول کراتے رہے حکمرانوں نے ان کے مطالبہ پر ملاقاتوں میں یہ لفاظی وعدے کئے ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا بلوچستان ہائی کورٹ کے بھی واضح احکامات ہیں کہ حکومت وقت مطالبات کو تسلیم کرے لیکن حکومت ان کے مطالبات اور مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں جس سے طلباء‘ ملازمین اور ڈاکٹرز میں بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے احتجاج پر بیٹھے ڈاکٹرز ‘ طلباءو ملازمین سے کہا کہ بی این پی ان کے جائز مطالبات کو حل کرانے کیلئے اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کریں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ہر سطح پر یہاں کے عوام اور دیگر طبقات کو جو مشکلات درپیش ہیں ان معاملات کو حل کرائیں ۔
